کیٹ مڈلٹن کے انداز اور لیڈی ڈیانا !

کیٹ مڈلٹن

 ڈیوچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن نے اپنے شوہر شہزادہ ولیم کے ساتھ دورہ پاکستان کے موقع پر اپنی ساس لیڈی ڈیانا کی یاد تازہ کردی۔

برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اوران کی اہلیہ ڈیوچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن گزشتہ روز پاکستان پہنچے۔ پاکستان آمد کے موقع پر کیٹ مڈلٹن نے ہلکے آسمانی رنگ کی سادہ لیکن نہایت خوبصورت میکسی اور ٹراؤزر زیب تن کررہا تھا۔ میڈیا پر لیڈی ڈیانا کے لباس اوراسٹائل کی بے حد تعریف کی گئی۔

Photo: File

اپنے دورے کے دوسرے روز یعنی آج صبح شاہی جوڑا اسلام آباد کے اسکول میں پہنچا۔ اس موقع پر پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن اسکول کے ننھے بچوں کے ساتھ گھل مل گئے۔ اسکول میں دورے کے دوران کیٹ مڈلٹن پاکستانی ڈیزائنر ماہین خان کے تیار کردہ نیلے رنگ کے انتہائی خوبصورت شلوار قمیض میں نظر آئیں۔

Photo: File

حیرت انگیز طور پر کیٹ مڈلٹن کا یہ لباس لیڈی ڈیانا کے اس لباس سے مشابہ تھا جو انہوں نے 1996 میں دورہ پاکستان کے موقع پر پہنا تھا۔

Photo: File

اس سے قبل گزشتہ روز بھی پاکستان آمد کے موقع پر کیٹ مڈلٹن کا ہلکے آسمانی رنگ کا لباس بھی لیڈی ڈیانا کے اس لباس سے بےحد مشابہ تھا جو انہوں نے پاکستان آمد کے موقع پر پہنا تھا۔

Photo: File

(Visited 1,324 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں