ورلڈ کپ کے لیے انگلینڈ کا 15 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان!

ورلڈ کپ
Loading...

لندن: انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی 15 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

انگلینڈ نیشنل کرکٹ سلیکٹرز نے ورلڈکپ کے لیے این مورگن کی قیادت میں 15 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جس میں تبدیلی کا امکان ہے جب کہ سلیکٹرز نے ورلڈ کپ سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا بھی اعلان کیا ہے۔

ورلڈکپ کے لیے انگلینڈ کے ابتدائی 15 کھلاڑیوں میں کپتان این مورگن، معین علی، جوئے روٹ، جوس بٹلر، ٹوم کرن، جوئے ڈینلے، الیکس ہیلز، لیام پلنکٹ، جونی بیرسٹو، عادل راشد، جیسن رائے، بین اسٹوک، ڈیوڈ ویلے، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

Loading...

آج پی سی بی کی میٹنگ میں جو کچھ ہوا اس پر افسوس ہوا: وسیم اکرم

یاد رہے کہ 30 مئی سے شروع ہونے والے ورلڈکپ 2019 کا افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کے لیے اب تک نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، بھارت اور بنگلہ دیش کی جانب سے ٹیموں کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

(Visited 37 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں