سرحدوں کے بعد دوسرا بڑا خطرہ ماحولیاتی تبدیلی سے ہے، زرتاج گل

زرتاج گل

اسلام آباد: وزیر ماحولیات زرتاج گل نے کہا ہے کہ پاکستان کو سرحدوں کے بعد دوسرا بڑا خطرہ ماحولیاتی تبدیلی سے ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے لئے ایک قوم بن کر کام نہ کیا تو مستقبل میں شدید خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے

موسمیاتی تبدیلی سے متعلق نوجوانوں کے ایک تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ بلین ٹری منصوبے کی وجہ سے قوم میں ماحولیات سے متعلق مثبت سوچ بننا شروع ہوئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین تحریک کے لئے 2 ارب کی منظوری دے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ بچوں کے لئے درسی کتابوں میں ماحولیات سے متعلق پڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یو این جلد پاکستان میں ماحولیات کا اپنا دفتر بنائے گا۔

بلاول اور مریم نواز ملاقات: حکومت کیخلاف فیصلہ کن تحریک پرغور

زرتاج گل نے کہا کہ تحریک انصاف کی ہی واحد حکومت جو ماحولیاتی تبدیلی پر بڑے پیمانے پر کام کر رہی ہے۔

(Visited 36 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں