جیمز بانڈ فلم سیریز کو پہلی بار خاتون ایجنٹ مل گئی

نیو یارک: جاسوس ہالی وڈ فلم سیریز جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم کو آئندہ برس ریلیز کیا جائے گا۔

اگرچہ یہ اعلان کر دیا گیا تھا کہ برطانوی اداکار ڈینیئل کریگ آخری بار اس کردار کو ادا کریں گے۔ فلم کی ٹیم نے مصری نژاد اداکار ریمی ملک کو ولن بنانے کا اعلان کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جیمز بانڈ کے ولن کا مسئلہ حل ہوا تو شائقین کو نئے ایجنٹ کی فکر ہونے لگی، اب خبریں ہیں کہ جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم میں ہی نئے ایجنٹ کو متعارف کرایا جائے گا اور اب جاسوس کا کردار کوئی مرد نہیں بلکہ خاتون ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

برطانوی اخبار ‘دی گارجین’ نے اپنی رپورٹ میں ‘میل آن سنڈے ’ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ افریقی نژاد برطانوی اداکارہ 31 سالہ لشانا لائنچ ایجنٹ کا کردار ادا کریں گی۔

رپورٹ کے مطابق ایجنٹ کی تبدیلی کو آنے والی فلم میں ہی دکھایا جائے گا اور ڈینیئل کریگ کو فلم میں برطانوی جاسوس ادارے ‘ایم آئی سکس’ سے ریٹائرمنٹ لیتے ہوئے دکھایا جائے گا۔

(Visited 12 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں