موبائل فون آ پ کے باڈی سائیکل کا خاموش قاتل !

موبائل فون

آج کے دور میں موبائل فون ہماری زندگی کا حصہ بن چکا ہے. موبائل فون چند دہائیوں میں ہی انسان کیلئے ناگزیر بن چکا ہے۔ چھوٹے سے لے کر بڑے تک ،مرد ہوں یا خواتین ، ہر کسی کے پاس موبائل موجود ہونا ضروری سمجھا جانے لگا ہے.

اب اس کے بغیر انسان خود کو ادھورا تصور کرتا ہے۔ غریب سے لے کر مالدار امیر ترین شخص تک، ہر کوئی موبائل فون استعمال کررہا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کی اہمیت اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی موبائل فون کے منفی اثرات سے بھی کسی طور انکار نہیں کیا جاسکتا۔

ہم میں‌ سے بہت سے لوگوں کی یہ عادت ہوتی ہے کہ رات کو بار بار بلاوجہ اپنا موبائل فون چیک کرتے رہتے ہیں‌. آپ اس بات کا اندازہ نہیں لگا سکتے کہ رات کے وقت موبائل فون استعمال کرنے کا کتنا نقصان ہے۔

تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی کہ موبائل فون کی اسکرین کی روشنی سے نکلنے والی شعاعیں انسانی نیند کو بری طرح متاثر کرتی ہیں۔ اگر کوئی شخص 8 گھنٹے کی ہی نیند کیوں نہ کر لے لیکن پھر بھی نیند کے دوران بار بار آنکھیں کھلنے سے نیند کا توازن بگڑ جاتا ہے اور ہمارے جسم میں وہ چستی پیدا نہیں ہو پاتی جو انسان کو پوری نیند سے حاصل ہوتی ہے۔

رات کو جب آپ اپنے بستر پر لیٹے ہوں اور آپ کو نیند نہ آرہی ہوتو آپ اپنے موبائل فون کو استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں اور فیس بک انسٹاگرام ٹوئٹر وغیرہ پر بے مقصد اپنا وقت ضائع کرتے ہیں۔

آپ کا موبائل فون آپ کے باڈی سائیکل کو کس طرح سے خراب کر رہا ہے۔ ہمارے جسم میں ایک نیچرل کلاک ہے۔ یہ ایک ایسا سسٹم ہے جو ہمارے جسم میں Sleep wake cycle کو برقرار رکھتا ہے۔ اس کے ذریعے ہماری باڈی کو پتہ چلتا رہتا ہے کب دن ہے، کب رات ہے، کب سونا ہے اور کب اٹھنا ہے۔

Photo: File

اسی سسٹم کے وجہ سے ہم سارا کام کرتے ہیں لیکن جب سے سمارٹ فون آئیں ہیں یہ سسٹم بگڑنا شروع ہو گیا ہے۔ ہم اپنے فون کو ہرجگہ پر استعمال کرتے ہیں لیکن خاص طور پر جب ہم رات کو سونے کے لیے اپنے بستر پر جاتے ہیں تو ہمارے ہاتھ میں موبائل فون ہوتا ہے اور سونے سے پہلے ہم ایک گھنٹے تک آرام سے واٹس ایپ فیس بک استعمال کرتے رہتے ہیں۔

کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ ٹائم بہت زیادہ ہوجاتا ہے اور پھر بھی ہم سو نہیں پاتے ایسی صورتحال میں ہم اپنا فون اور زیادہ استعمال کرنا شروع کردیتے ہیں۔ ہم اس بات سے بےخبر ہوتے ہیں کہ ہمارے ہاتھ میں جو موبائل فون، ٹیب یا لیپ ٹاپ ہے وہی نیند نہ آنے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

ہمارا جسم روشنی کے الگ الگ رنگوں کے حساب سے Respond کرتا ہےاگر ہماری جسم کو نیلی روشنی ملتی ہے تو ہمارے جسم کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ ابھی دن کا وقت ہے۔ جیسے جب ہم صبح اٹھتے ہیں تو ہمیں نیلی روشنی ملتی ہے ہم دن بھر کام کرتے ہیں ہمارے کو دماغ سگنل پہنچاتی ہے کہ ابھی دن کا وقت ہے ابھی کام کرنا ہے اور ہم اس طرح پورا دن گزارتے ہیں۔

جیسے جیسے شام ہوتی ہے جب سورج ڈھلتا ہے تو آپ کو لال روشنی دیکھنے کو ملتی ہے تو وہ ہماری دماغ میں سگنل پہنچاتی ہے کہ اب شام ہے، رات ہے اور اب سونے کا وقت ہے۔تمام الیکڑانک ڈیوائسز بلیو لائٹ خارج کرتی ہیں اور یہ بلیو لائٹ آپ کے جسم میں Melatonin کی پروڈکشن میں کو روکتی ہے ۔

Melatonin کیا ہے ؟

Melatonin وہ ہارمونز ہیں جو ہمارے Sleep Cycle کو کنٹرول کرتے ہیں۔ یعنی ہمارے سونے اور جاگنے کا عمل ان کے تابع ہوتا ہے۔اگر آپ کے جسم میں Melatonin کم ہوجائے تو کچھ بیماریوں کے خدشات بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔ جن میں میں :Type 2 Diabetes Metabolic Syndrome and Low Immune System کی کمزوری سب سے زیادہ اہم ہے۔

Melatonin اس کے علاوہ Melatonin ایک پاورفل Antioxidant کے طور پر بھی کام کرتی ہے۔یہ ہماری جلد کے لئے بہت فائدہ مند ہوتی ہے کیونکہ یہ آکسیڈیشن کے عمل کو سست کرتی ہے اور انسان کو جلد بوڑھا ہونے سے بچاتی ہے۔

اگر آپ رات کو موبائل فون استعمال کرتے ہیں اور آپ کی آنکھوں کے گرد حلقے بن چکے ہیں، آپ کو آپ کی جلد مرجھائی ہوئی لگتی ہے تو ابھی آپ کے پاس وقت ہے کہ آپ اس عادت سے جان چھڑا لیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے آپ بار بار بیمار ہو جاتے یا کسی طرح کے انفیکشن کا شکار ہیں تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ کا جسم ضرورت سے Melatonin کم بنا رہا ہے۔

Melatonin کی کمی سے آپ کا امیون سسٹم کمزور ہوجاتا ہے۔اس سے آپ کے جسم میں بیماریوں کے خلاف لڑنے کی مدافعت کم ہوجاتی ہے۔جب ہم رات کے وقت موبائل فون استعمال کرتے ہیں تو اس سے خارج ہونے والی نیلی روشنی سے ہمارے دماغ کو سگنل ملتے ہیں کہ ابھی دن کا وقت ہےسونے کا وقت نہیں ہوا۔اس وجہ سے رات کو ہماری نیند اڑ جاتی ہے .

اگر آپ فون کو سائیڈ پر رکھ کر سونے کی کوشش بھی کرتے ہیں تو آپ کو 20 سے 30 منٹ لگ جاتے ہیں۔ یہ ایک بہت اہم مسئلہ ہے کہ آپ کس طرح اپنے Sleep wake cycle کو بہتر کریں ؟ کس طرح اپنی پوری نیند لیں؟ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بار بار نیند کی کمی ہوتی رہے تو یہ آپ کے لیے خطرناک بھی ہوسکتی ہے۔ آپ موٹاپے اور ڈپریشن کا شکار ہوسکتے ہیں۔ کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے کینسر کی بیماری کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

وہ جگہیں جہاں آپ کو موبائل فون ہرگز چارج نہیں کرنا چاہیے!

جو لوگ ننید کی کمی کا شکار ہیں ان کو چاہیے کی وہ اس سے بچیں۔ اس سے بچنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے آپ سونے سے 1 گھنٹہ پہلے اگر اپنا فون استعمال نہ کریں۔ آپ رات کے وقت کتاب پڑھنے کی عادت اپنالیں۔لیکن اگر رات کو موبائل فون استعمال کرنا ضروری ہے تو آجکل موبائل فون میں نائٹ موڈ آچکے ہیں آپ رات کے وقت ان کو استعمال کریں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی بدولت جو اسمارٹ فون اور آئی پیڈ جیسی ڈیوائسز متعارف کرائی جارہی ہیں اس کے میڈیکل اوربائیولوجیکل اثرات ہوتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ان ڈیوائسز کو بنانے سے قبل اس کے صحت سے متعلق اثرات پر کوئی مطالعہ یا تحقیق نہیں کی جاتی۔

(Visited 153 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں