قبائلی علاقوں میں 10 سال تک سالانہ 100 ارب روپے خرچ کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم
Loading...

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع کی ترقی کےلیے سالانہ 100 ارب روپےخرچ کرنے کا منصوبہ ہے اور دس سال تک سالانہ 100 ارب روپے قبائلی اضلاع پر خرچ کیے جائیں گے۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں، سابق فاٹا کے دس سالہ ترقیاتی پروگرام کے لیے مشاروت شروع کی جارہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فاٹا کی ترقی کے لیے مشاورتی عمل باجوڑ سے شروع ہوگا اور ترقیاتی پروگرام کے لیے مشاورتی عمل 3 ہفتوں تک جاری رہے گا۔

پاکستانی موجودہ حکومت پر یقین رکھتے ہیں، سروے رپورٹ

وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قبائلی عوام علاقے میں بےمثال ترقی دیکھیں گے۔

(Visited 4 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں