اسد عمر کا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان کی معاشی پالیسیاں ناکام ہیں، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب
Loading...

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے وزارت چھوڑنے سے متعلق بیان کے بعد اپوزیشن کی جانب سے ردعمل آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان بلاول بھٹو زرداری، مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ قوم کو مبارک ہو پیپلز پارٹی کے مطالبے پر حکومت کی پہلی وکٹ اڑ گئی، عمران خان حکومت کی مزید وکٹیں بھی جلد گر جائیں گی اور حکومت کی پوری ٹیم 50 اوورز سے بہت پہلے پویلین لوٹ جائےگی۔

ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو بدترین بحرانوں میں دھکیل دیا ہے، معاشی بحران کے بعد ملک میں گورننس کا بدترین بحران پیدا ہوگیا ہے، سلیکٹڈ وزیراعظم سے نہ معیشت چل رہی ہے اور نہ خارجہ امور چلا پارہے ہیں۔

بھارت کے عزائم ناکام بنانے پر بلوچستان کے عوام کے شکرگزار ہیں، شاہ محمود قریشی

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اگر حکومت کی پالیسیاں بہت اچھی تھیں تو پھر کیا ہوا، کیوں اسد عمر کو وزرات خزانہ چھوڑنے کا کہا گیا۔

Loading...

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسد عمر کا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان کی معاشی پالیسیاں ناکام ہیں، اصل مسئلہ اسد عمر نہیں بلکہ وزیراعظم عمران خان خود ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آصف کرمانی نے اپنے بیان میں کہا کہ بڑی دیر کی مہربان آتے آتے، پی ٹی آئی کی پہلی وکٹ گر گئی، اسد عمر نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا، یہ لوگ ملک چلانے کی اہلیت اور قابلیت نہیں رکھتے۔

سینیٹر آصف کرمانی کا مزید کہنا تھا کہ اسد عمر نے غریب عوام کے لیے روٹی کمانا مشکل بنا دیا، ان کی نا تجربہ کاری سے مہنگائی ہوئی، ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

(Visited 23 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں