بینڈ باجوں والا فیصل آباد کا انوکھا جنازہ !

پاکستان کے شہر فیصل آباد کے علاقے میں پاکستانی تاریخ کا ایک انوکھا جنازہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہ جنازہ تھا یا کوئی شادی سب ہی لوگ جنازہ دیکھ کرحیران تھے۔

یہ جنازہ 107 سالہ بابا لال خان کا تھا۔ جنازے پر بینڈ بجا بلایا گیا تھا اور یہ بینڈ بجے والے خوشی اور غمی کی دھونیں ایک ساتھ بجا جارہے تھے۔

میت کے لواحقین اور عزیزوں نے اس جنازے پر نوٹ لوٹائے اور میٹھے چاول، مٹھائی اور کھانے پینے کی اور بھی بہت سی چیزیں تقسیم کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق بابا لال خان کے4 بیٹوں، بہوؤں،30 پوتے پوتیوں پڑپوتیوں و دیگر عزیزواقارب نے اپنے بزرگ بابا لال خان کی موجودہ وقت میں 107سالہ طویل عمر کے بعد انتقال پر اس کی غمی کے ساتھ خوشی کی رسم بھی نبھائی۔

گھر سے قبرستان تک سارے راستے میں شرکائے جنازہ نے نوٹ نچھاور کئے بینڈ باجے والوں نے خوشی اور غمی کی ایک ساتھ دھنیں بجائیں۔

Photo: File

قبرستان میں تمام افراد کو میٹھے چاول اور مٹھائی کھلائی گئی ۔ میت کو قبر میں اتارتے وقت خوشی اور غمی کی دھنیں سننے پر عزیزو اقارب کی آنکھیں اشک بار ہو گئیں۔

اس کے ساتھ بابا جی کی لمبی عمر پانے کی خوشی کا بھی اظہار کیا با با جی کو دفنانے کے بعد شادی کے موقع کی طرح بادام، کش مش اور میوہ جات کے پیکٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

(Visited 991 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں