یہ نالائقوں کی حکومت آگئی ہے، مریم نواز

مریم نواز
Loading...

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے کتنے بھی لوگوں کو جیل میں ڈال دیے، پھر بھی ان نالائقوں سے حکومت نہیں چلے گی۔

لاہور میں ن لیگی رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے گھر آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ قانون اندھا ہوتا ہے مگر نیب کے قانون کی بہت بڑی آنکھیں بھی ہیں، علیمہ خان جرمانہ دے کر اعتراف جرم کر چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی نسل کی نمائندہ ہونے کے ناتے ہمیں لوگوں کے مسائل حل کرنے ہیں، حق کی بات کرنے والےکو مقدمات، جیل، سیاسی انتقام اور جلا وطنی سے ڈرایا جاتا ہے لیکن مجھے کسی چیز سے نہیں ڈرایا جا سکتا۔

سیاسی اختلاف کے باوجود متحدہ نے آئینی حق کیلئے آواز اٹھائی، بلاول بھٹو

وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سازشی کو سازشی کہنے سے کوئی نہیں روک سکتا، یہ نالائقوں کی حکومت آگئی ہے۔

حکومت نے اسمبلی کو بھی کنٹینر بنا دیا ہے: مریم نواز

رہنما ن لیگ نے کہا کہ حکومت کو اقتدار پلیٹ میں رکھ کر دیا گیا، حکومت کتنے بھی لوگوں کو جیل میں ڈال دیں، پھر بھی ان نالائقوں سے حکومت نہیں چلے گی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس حکومت کی پرورش ہی کنٹینر پر ہوئی ہے، حکومت نے اسمبلی کو بھی کنٹینر بنا دیا ہے۔

Loading...

وفاقی بجٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام اپوزیشن جماعتوں کی طرف دیکھ رہے ہیں، جو بجٹ کے حق میں ووٹ دے گا عوام کی عدالت میں مجرم ٹھہرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت کو بجٹ پاس کرانا آسان نہیں ہو گا، اپوزیشن کے لوگوں کو چن چن کر گرفتار کیا جا رہا ہے، اپوزیشن کو چاہیے کہ حکومت کو ٹف ٹائم دے اور حکمرانوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کرے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو مل کر عوام کی آواز بننا چاہیے، اگر اپوزیشن عوام کی آواز نہ بنی تو وہ بھی عوام کے غیظ و غضب کا نشانہ بنے گی۔

سابق وزیراعظم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کر دیا ہے۔

وینا ملک سے متعلق سوال پر مریم نواز نے کہا کہ اس کا جواب دینا وقت ضائع کرنے والی بات ہے۔

(Visited 42 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں