اپوزیشن کی اے پی سی آج ہوگی، شہباز شریف اور بلاول بھٹو شریک نہیں ہوں گے

بلاول بھٹو
Loading...

اسلام آباد: حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والی سیاسی ومذہبی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی، کشمیر کی صورت حال ایجنڈے میں سر فہرست ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی اے پی سی کی صدارت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کریں گے۔ حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والی جماعتیں مسئلہ کشمیر پر پیدا شدہ صورتحال پہ غور و خوص کریں گی۔

اپوزیشن کی بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس اپوزیشن رہنما میاں شہباز شریف اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بغیر منعقد ہوگی۔

Loading...

ترجمان ن لیگ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف آج اے پی سی میں شرکت نہیں کر سکیں گے، کمر میں تکلیف کے باعث شہباز شریف کو ڈاکٹر نے مکمل آرام کی ہدایت کی ہے۔

‘بھارت آزاد کشمیر کو بھول جائے اب پرانا قبضہ چھڑانے کا وقت ہے’

دوسری طرف پی پی چیئرمین بلاول بھٹو بھی کل جماعتی کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گے، بلاول بھٹو پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق گلگت بلتستان کے دورے کے لیے آج صبح اسکردو روانہ ہوں گے۔

(Visited 17 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں