آپ ان میں سے کس فوبیا کا شکار ہیں ؟ (پارٹ 2 )

فوبیا شدید اور غیر معقول خوف کا نام ہے۔ہر انسان کو کوئی نہ کوئی ڈر ضرور ہوتا ہے۔ جیسے کسی جانور کا ڈر، لوگوں سے بات کرتے کا ڈر، اونچائی کا خوف، یا اندھیرے سے خوف۔ کسی خوف میں مبتلا انسان کو بعض اوقات کافی پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

کسی فوبیا کا شکار لوگ کسی خاص ماحول، وقت یا چیز سے خوفردہ ہو جاتے ہیں۔ فوبیا میں مبتلا لوگ یہ بات بھی جانتے ہیں کہ ان کا خوف ۔بے بنیاد ہے لیکن پھر بھی وہ اس کیفیت سے نکل نہیں سکتے

ایکروفوبیا (Acrophobia)

اس فوبیا کا شکار لوگ کسی بھی اونچائی اور بلندی والی جگہ سےبہت ڈرتے ہیں ۔ اونچی اور بلند جگہوں پر جانے سے ان کی بہت جان جاتی ہے۔

Photo: File

ان کو ایسا لگتاہے کہیں یہ گر نہ پڑیں۔ اگر وہ بلند جگہ پر چلیں جائیں تو یہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار رہتے ہیں ۔ عام طور پر دو سے پانچ فیصد لوگ اس فوبیا کا شکار ہوتے ہیں ۔مردوں کے مقابلے میں خواتین اس فوبیا کازیادہ شکار ہوتی ہیں ۔ ایک اندازے کے مطابق 23 ملین بالغ افراد اس فوبیا کا شکار ہیں۔

اسٹراپو فوبیا (Astrapophobia)

اچانک آسمانی بجلی اور بادلوں کے گرجنے کی آواز سے توسب ہی ڈر جاتے ہیں لیکن ایسے لوگ بھی ہیں جوآسمانی بجلی اور گرج چمک کی آواز سے بے حد خوفزدہ ہو جاتے ہیں یہ لوگ دراصل اسٹراپو فوبیا کا شکار ہوتے ہیں۔

Photo: File

اس فوبیا کی علامات میں دل کی دھڑکن تیز ہوجانا، پسینہ آنا، رونا، ذہنی دباؤ اور انگلیاں کانوں میں ٹھونس لینا وغیرہ۔اس فوبیا کا شکار لوگوں میں اکیلے میں خوف کی علامات شدید ہوجاتی ہیں۔ اس کے علاوہ مریض کھلے آسمان کی نسبت بند کمروں میں خود کو زیادہ پرسکون محسوس کرتا ہے۔

ایمیٹو فوبیا (Emetophobia)

اس فوبیا کا شکار افراد کو ہر وقت متلی ہونے کا خوف لگا رہتا ہے۔ ان کو ایسا محسوس ہوتا ہے اگر یہ لوگوں کے ہجوم میں جایئں گے یا کسی کو متلی کرت ہوئے دیکھ لیں گے تو ان کو بھی متلی ہوجائے گی اور پھر لوگ ان کے متعلق کیا سوچیں گے۔

Photo: File

عموماً اس خوف کی شروعات بچپن میں ایسی کسی صورتحال کا شکار ہونے سے ہوتی ہیں ۔ ایسے فوبیا میں مبتلا افراد کھانا بھی بہت کم کھاتے ہیں۔ ان کو لگتا ہے کہیں کھانا کھا ان کو متلی نہ ہوجائے اسی وجہ سے اس فوبیا کا شکار لوگ بہت کمزور ہوتے ہیں ۔

اوکلو فوبیا (Ochlophobia)

بہت سے لوگ رش اور ہجوم والی جگہ پر جانے سے گھبراتے ہیں۔ اس فوبیا کا شکار افراد کو یہ خوف ہوتا ہے کہ کہیں وہ رش میں گم نہ ہوجائیں۔ اس کے علاوہ ان کو اس بات کا بھی خوف ہوتا ہے کہیں رش میں انہیں کسی سی کوئی بیماری نہ لگ جائے ۔

خواتین
فوٹو فائل

اگر وہ ہجوم والی جگہ پر چلے بھی جائیں تو بے چین ہی رہتے ہیں۔ اس فوبیا کے حاملین شرمیلے ہوتے ہیں اور پارٹیوں، تقریبات، شاپنگ مالز میں جانے، سینما دیکھنے اور اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ وغیرہ دیکھنے جیسے معاملات سے گھبراتے ہیں اور ان سے دور رہنا ہی بہتر سمجھتے ہیں ۔

گرونٹوفوبیا (Ochlophobia)

گرونٹو فوبیا کا شکار لوگ بڑھاپے کا سوچ کر بہت ڈرتے ہیں۔ یہاں تک کہ بوڑھے لوگوں سےبھی خوفزدہ ہوتے ہیں۔

گرونٹوفوبیا
Photo: File

آپ ان میں سے کس فوبیا کا شکار ہیں ؟ ( پارٹ 1 )‌

ٹرانو فوبیا (Pterono Phobia)

خوبصورت پرندے ہر کسی کو پسند ہوتے ہیں لیکن آپ کو یہ جان کر حیرانگی ہوگی کہ ایسے لوگ بھی ہیں جو پرندوں سے بھی ڈرتے ہیں ایسے افراد ٹرانوفوبیا کا شکار ہوتے ہیں ۔

Photo: File

دراصل انہیں پرندوں کے پروں سے پیدا ہونے والی گدگدی سے ڈر لگتا ہے۔ گدگدی یا اس کا تصور ہی خوفزدہ کردینے کے لیے کافی ہوتا
ہے۔

پائرو فوبیا (Pyro Phobia)

اس فوبیا میں مبتلا افراد اس چھوٹی سی آگ کے قریب بھی نہیں جاسکتے جس کو کنٹرول کیا جاسکتا ہو۔ جیسے چولہا یا انگھیٹی یہاں تک کہ ایک چھوٹی سی موم بتی کےشعلے سے بھی ان کو ڈر لگتا ہے۔

Photo: File

اس فوبیا کی علامات میں بھی منہ خشک ہوجانا، اور گھبراہٹ وغیرہ شامل ہیں۔ اس فوبیا کے علاج کی تھراپی کے طور پر مریض کو
تھوڑی آگ جیسے سلگتا ہوا سگار دکھانا اور پھر بتدریج چولہے کی آگ سے اس کا ڈر نکالنا مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ نیز اس کے ساتھ بات چیت کے سیشنز کے ذریعے اس کا خوف کم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

(Visited 136 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں