جب تابوت قبر میں اتارا گیا تو کیا ہوا… ؟

مردے

آئرلینڈ کے شہر ڈبلن سے تعلق رکھنے والا ایک شخص طویل علالت کے بعد انتقال کرگیا. لیکن جب اس مردہ شخص کو ثابوت نے لٹا کر تابوت کو بند کیا گیا اور جب اس شخص کی آخری رسومات ادا کی جارہی تھی تو وہاں پر جو لوگ موجود تھے ان لوگوں کو عجیب و غریب آوازیں سنائی دینے لگیں.

تمام لوگوں یہ آوازیں سن کر پریشان ہوگئے. یہ آواز مرنے والے شخص کی تھی. وہ یہ کہہ رہا تھا میں اس وقت کہاں ہوں. مجھے یہاں سے نکالیں. یہاں پر بہت زیادہ اندھیرا ہے. مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے. اگر کوئی میری آواز سن رہا ہے تو پلیز میری مدد کرے.

یہ مرنے والے شخص کی آواز کی ریکارڈنگ تھی. جو اس نے مرنے سے پہلے خود ریکارڈ کی تھی. اس شخص کی یہ خواہش تھی کہ اس کی آخری رسومات کے وقت اس کی ریکارڈنگ چلائی جائے. اس کی خواہش کے مطابق یہ ریکارڈنگ چلائی گئی. کیونکہ وہ چاہتا تھا کہ وہ اپنی موت کے بعد بھی لوگوں کو کسی نہ کسی طرح خوش کر سکے اور لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر سکے اس لیے اس نے ایسا کیا.

75 سالہ خاتون نے ایک بیٹی کو جنم دیا

جب وہاں پر موجود تمام لوگوں کو اس واقعے کی حقیقت کے متعلق پتہ چلا تو وہ تمام لوگ روتے روتے قہقہے لگانے لگے اور یہی اس شخص کی خواہش تھی جو پوری ہوگئی.

(Visited 693 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں