جنسی صحت کی بہتری کے لیے خواتین اور مرد یہ کھائیں…..!

خواتین

یہ بات ہم سب جانتے ہیں کہ سبزیاں کھانے کے بے شمار طبعی فائدے ہیں لیکن اب ماہرین نے خواتین اور مرد دونوں کے لیے سبزیاں کھانے کے ایسے حیران کن فائدے بتائے ہیں جسے جان کردونوں یہ سوچیں گے کہ اب ہم زیادہ سے زیادہ سبزیاں کھانے کی کوشش کریں

ماہرین کا کہنا ہے کہ جو خوراک پودوں سے حاصل ہوتی ہے ان کو کھانے سے مرد و خواتین دونوں کی جنسی صحت میں بہتری آتی ہے. اس کے علاوہ سبزیاں کھانے کا خواتین کے لئے ایک اور فائدہ یہ ہے کہ ان سے خواتین کی جنسی خواہش میں اضافہ ہوتا ہے اور اس کے علاوہ مردوں کی عضو مخصوصہ میں بھی کافی بہتری آتی ہے.

مرد و خواتین بے وفائی کیوں کرتے ہیں ؟

ماہرین نے یہ بھی بتایا کہ سبزیاں کھانے سے ہمارے جسم میں کولیسٹرول کی مقدار میں کمی آتی ہے اور جسم میں خون کا بہاؤ تیز ہوتا ہے. اچھی جنسی صحت کے لئے جسم میں خون کے بہاؤ کا تیز ہونا ضروری ہے. جسم میں خون کا بہاؤ جتنا زیادہ تیز ہوگا اس کی جنسی صحت اتنی ہی زیادہ اچھی ہوگی. مردوں میں عضو مخصوصہ کی ایستادگی اور خواتین میں جنسی خواہش دونوں خون کے بہاﺅ کے زیراثر کم یا زیادہ ہوتی ہیں۔

(Visited 241 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں