سلمان خان نے اپنی نئی فلم سے عاطف اسلم کا گانا نکلوا دیا

سلمان خان
Loading...

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ خان نے انتہا پسندوں کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے اپنی نئی آنے فلم سے عاطف اسلم کا گانا نکلوادیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی جانب سے پلواما حملے کے بعد سے پاکستان کے خلاف محاذ آرائی کا سلسلہ جاری ہے، بالی ووڈ کے سلطان نے بھی انتہا پسندوں کے آگے ہار گئے انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم ’نوٹ بک‘ سے عاطف اسلم کے گانے کو نکال دیا۔

سلمان خان نے اپنے پروڈکشن ہاؤس خان فلمز کو ہدایت جاری کی ہے کہ فوری طور پر عاطف اسلم کا گانا فلم سے نکال کر کسی بھارتی گلوکار کی آواز میں گانا ریکارڈ کیا جائے۔

دبنگ خان کے مطابق عاطف اسلم کے گانے کے نکلنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا بھارتی گلوکار اس گانے کو ایک سے دو دن میں مکمل کرلیں گے۔ خان فلمز کی نئی فلم ’نوٹ بک‘ کے ذریعے بھارتی اداکار پرونتن بہل اور ظہیر اقبال ڈیبیو کررہے ہیں۔

Loading...

بھارت نے پاکستانی گلوکاروں کے گانے ہٹا دئیے

واضح رہے کہ بھارتی شاعر جاوید اختر اور ان کی اہلیہ شبانہ اعظمی بھی حالیہ پاک بھارت حالات کے سبب دورہ پاکستان منسوخ کرچکے ہیں یہی نہیں کپل شرما نے بھی تین بار پاکستان کا دورہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔

یاد رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو کو بھی پاکستان مخالف بیان نہ دینے پر دی کپل شرما شو سے نکال دیا گیا تھا، کپل شرما کا کہنا تھا کہ سدھو کو شو سے نکالنا مسئلے کا حل نہیں ہے۔

(Visited 65 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں