ریاض: سعودی شہری کا انوکھا شوق، سوشل میڈیا پر ہوا وائرل

شہری
Loading...

ریاض : سعودی شہری خریداری کےلیے گاڑی سمیت شاپنگ مال میں داخل ہوگیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں ایسے افراد موجود ہیں جو کہ غروبت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں وہاں ہی ایسے لوگ بھی ہیں جن کے پاس دولت تو بے تحاشا ہے لیکن خرچ کرنے کےلیے جگہ نہیں جس کےلیے وہ عجیب و غریب کام انجام دیتے رہتے ہیں ایسا ہی کچھ سعودی عرب میں ہوا جب ایک شخص نے گاڑی چلانے کےلیے پورا شاپنگ مال کرائے پر لےلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی شہری کی شاپنگ میں گاڑی چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی جس میں عرب شہری کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے القصر مال کی ایک منزل پر گاڑی چلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ وائرل ہونے والی ویڈیو شاپنگ مال کے سیکیورٹی گارڈ نے بنائی تھی ، جب عرب شہری مال کے اند گاڑی چلاتے ہوئے ایک دکان کے سامنے رکا اور وہیں پارک کرکے شاپنگ کرنے دکان میں داخل ہوگیا۔

سکیورٹی گارڈ کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص نے مبینہ طور پر پورا شاپنگ مال رینٹ پر حاصل کیا ہے تاکہ اندر گاڑی چلا سکے۔

(Visited 16 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں