کہنے لگے بتائیے، بیتے ہیں کیسے دن؟ …. ہم نے بھی کہہ دیا، اچھے تھے آپ بن

Loading...

کل ان نے ہم سے پوچھا ، کیسے مزاج ہیں ؟
ہم نے کھل کے بولا ، اچھے مزاج ہیں

کہنے لگے بتائیے ، بیتے ہیں کیسے دن ؟
ہم نے بھی کہہ دیا ، اچھے تھے آپ بن

وہ ہنسے ہم سے بولے ، کیا لوٹ جائیں واپس ؟
ہم پرسکوں سے بولے ، چلے جائیں آپ واپس

کہنے لگے کہ ، یاد ہماری نا آئے گی کیا ؟
ہم نے ان سے پوچھا ، یادیں بتائیں ہیں کیا ؟

کہنے لگے کہ ، بیتے لمحے کے ساتھ تھے جب
ہم ہنس کے ان سے بولے ، اچھا تو یاد ہے سب ؟

کہنے لگے کہ بدلی سی کچھ لگ رہی ہو آج
ہم نے کہا ستم گر ، مضبوط ہیں ہم آج

کہنے لگے کہ ، ٹھیک ہے ہم جا رہے ہیں واپس
ہم نے کہا یہ ان سے ، روکا ہے آپ کو کس نے

کہنے لگے کہ ، آپ کی اب بات تو صحیح ہے
ہم نے بھی کہ دیا پھر ، ہم ہر بار ہی صحیح ہیں

زونیرہ شبیر
پنڈیگھیب ، اٹک

Loading...
(Visited 100 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں