وزیراعظم عمران خان 5 روزہ دورے پر امریکہ روانہ

وزیراعظم عمران خان
Loading...

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان تین روزہ سرکاری دورے پر امریکہ کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا کے لیے کمرشل فلائٹ سے واشنگٹن کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ حکومتی اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان 20جولائی کو مقامی وقت کے مطابق  3بج کر30 منٹ پر واشنگٹن پہنچیں گے اور وزیراعظم کا سرکاری دورہ 21 جولائی سے شروع ہو گا۔

شیڈول کے مطابق 21 جولائی کو وزیراعظم عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے قائم مقام ایم ڈی، عالمی بینک کے صدر اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم پاکستانی کمیونٹی سے خطاب اور پاکستان بزنس سمٹ میں شرکت بھی کریں گے۔

22 جولائی کو وزیر اعظم عمران خان وائٹ ہاؤس پہنچیں گے جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کا استقبال کریں گے اور انہیں وائٹ ہاؤس کا دورہ کرائیں گے۔ اس موقع پر تحائف کے تبادلے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہو گی، عمران خان یو ایس پاکستانی بزنس کونسل سے ملاقات کریں گے اور امریکی میڈیا کو انٹرویو بھی دیں گے۔

Loading...

ملک کو لوٹنے والوں کا کڑا احتساب ہو گا : وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کی 23 جولائی کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات ہو گی۔ بعدازاں وزیراعظم امریکی تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف پیس اور کیپیٹل ہل میں پاکستانی کاکس سے خطاب کریں گے، پھر امریکی صحافیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

23 جولائی کو ہی وزیراعظم عمران خان ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی سے بھی ملاقات کریں گے جس کے ساتھ ان کا دورہ امریکا مکمل ہو جائے گا۔

(Visited 49 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں