آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (20th Nov 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
20نومبر بدھ۔

حمل
مالی رسک لینے کی کوشش نہ کریں۔ دوسروں کے سات ماحول خوشگوار رہے گا۔ خیالات کا اظہار کر سکیں گے۔ تخلیقی صلاحیتیں نکھر سکیں گی۔ کاروبار مستحکم ہو سکے گا۔ عزت و شہرت میں بھی اضافہ ہوگا۔

ثور
سماجی سرگرمیوں میں شرکت کر سکیں گے۔ حاسدین زیر ہو سکیں گے۔ کاروباری معاملات تسلی بخش حد تک بہتر رہیں گے۔ کاروباری معاملات تسلی بخش حد تک بہتر رہیں گے۔

جوزا
کاروباری امور میں مصروف رہیں گے۔ خواہشات کے مطابق کام ہو سکے گا۔ مصروفیت میں کمی ہو سکے گی۔ شریک حیات مدد گار ثابت ہوگا۔ رشتہ دار پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں۔

سرطان
قانونی امور کے لےے آج کا دن بہتر ہے۔ مثبت سوچ اور مستحکم فیصلے کر سکیں گے۔ تعلیم کے شعبے میں رجحان بڑھے گا۔ شریک کار کا تعاون رہے گا۔ لیکن صحت کا بھی خیال رکھیں۔

اسد
ورزش وغیرہ کا پروگرام بہتر رہے گا۔ شریک حیات کیساتھ تعلقات بہتر رہیں گے۔ سیر و سیاحت کا پروگرام بن سکتا ہے۔ بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کی خواہش پوری ہو سکے گی۔

سنبلہ
بعض الجھنوں کو حل کرنے میں ناکامی کا اندیشہ ہے۔ شخصیت میں نکھار آئے گا۔ مسائل درپیش رہیں گے۔ کاروباری معاملات مسائل کا شکار رہیں گے۔ بہن بھائیوں کا تعاون رہے گا۔

میزان
کاروبار میں اتار چڑھاﺅ رہے گا۔ مالی پوزیشن بھی کچھ بہتر ہوگی۔ شریک حیات کیساتھ تعلقات مستحکم ہونے سے گھریلو ماحول پرسکون رہے گا۔ محبت سے متعلقہ معاملات میں مصروفیت بڑھے گی۔

عقرب
دوسروں سے الجھنے کی کوشش نہ کریں۔ جس سے شریک حیات اور شریک کار کے ساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے اور غلط فہمیوں کے بادل جھٹ سکیں گے۔ گھریلو ماحول خوشگوار ہو سکے گا۔

قوس
خریداری کا موقع ملے گا۔ حسب منشاءخریداری کر سکیں گے۔ سوچ میں مثبت تبدیلی آسکے گی۔ کام ملتوی ہو سکتے ہیں۔ وراثت سے متعلق مسائل درپیش رہیں گے۔ صحت کا خاص خیال رکھیں۔

جدی
رومانوی ماحول میسر ہو گا۔ سفر پیش آنے کا امکان ہے۔ غلط فہمی ہو سکتی ہے۔ سوچ میں پختگی آئے گی۔ کاروبار مسائل کا شکار ہو سکتا ہے۔ کیریئر میں بہتری آئے گی اور سوچ مثبت رہے گی۔

دلو
ملے جلے ہوں گے۔ معلومات میں اضافہ ہو گا۔ بحث و تکرار سے گریز ورنہ لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے جس سے مسائل اور پریشانی میں اضافے کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا۔

حوت
مالی امور میں محتاط رہیں۔ محبت اور آرٹ کے معاملات حساس رہیں گے۔ کام میں غیر ذمہ داری کا عنصر نمایاں رہے گا۔ خواہشات کی تکمیل میں تاخیر ہوگی۔ حالات ملے جلے ہوں گے۔

(Visited 72 times, 3 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں