کیا جانور بھی ہم جنس پرست ہوتے ہیں….؟

آج کل کے اس دور میں آپ نے کچھ انسانوں کے ہم جنس پرستی ہونے کے متعلق تو سنا ہوگا لیکن اب ماہرین نے انسانوں کے علاوہ جانوروں میں بھی ہم جن پرستی کے متعلق ایک ریسرچ کی ہے اور اس ریسرچ کے انتہائی دلچسپ نتائج سامنے آئے ہیں.

ماہرین نے 1500 مختلف اقسام کے جانوروں کو اس ریسرچ میں شامل کیا. سائنسدان ریسرچ سے اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ جانوروں میں ہم جنس پرستی ایک بہت عام سی بات ہے اور یہ آج ہی نہیں بلکہ یہ سلسلہ بہت پہلے سے چلتا رہا ہے.

ہم جنس پرستی کا سلسلہ جانوروں کے آباﺅ اجداد میں بھی موجود تھا. ریسرچ کرنے والے ماہرین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ جانوروں کی زیادہ تر اقسام ایسی ہیں جنہیں مادہ اور نر دونوں میں جنسی رغبت ہوتی ہے

ریسرچ ٹیم کی سربراہ کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق دنیا میں جانوروں کی 95فیصد اقسام ایسی ہیں جن میں کسی نہ کسی پیمانے پر ہم جنس پرستی پائی جاتی ہے۔ تاہم اس حوالے سے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ کس قسم کے جانوروں میں کتنے فیصد ہم جنس پرست ہوتے ہیں۔

(Visited 160 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں