آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (20th Dec 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
20دسمبر جمعہ۔

حمل
کسی اہم امور میں انجام دہی کر سکیں گے۔ غفلت لاپرواہی کسی نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔ خاص مقاصد کے تحت سفر پیش آسکتا ہے۔

ثور
بعض التواءمیں پڑے ہوئے کام نمٹا سکیں گے۔ اہل خانہ یا شریک حیات کے ساتھ اُلجھنے کی کوشش نہ کریں۔ جائیداد وغیرہ کا معاملہ زیر غور رہے گا۔ مخلص دوست کا تعاون حاصل ہوگا۔

جوزا
ترقی و کامیابی کیلئے کوشاں رہیں گے۔ مالی ‘ ملازمت اور محبت کے معاملات میں احتیاط برتیں۔ اہم امور کی ادائیگی میں سنجیدگی احتیار کریں۔ دوستوں کے ساتھ تفریحی پروگرام بنا سکیں گے۔

سرطان
کیرئیر میں بہتری کا امکان ہے۔ کاروبار میں بعض خیالات کو عملی شکل دے سکیں گے۔ لاپرواہی و غفلت کی وجہ سے کسی چیز کے کھو جانے کااندیشہ ہے۔ سماجی حلقوں میں نمایاں ہونگے۔

اسد
اہم امور کے سلسلے میں مصروف رہیں گے۔ نئے نئے سوالات ذہن میں ابھریں گے۔ کسی دوست کا تعاون حاصل ہوگا۔ دوسرے آپ کو تعصب کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔

سنبلہ
صحت کے متعلق ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق عمل کریں۔ ملازمتی یا کاروباری امور کی ادائیگی کے دوران حاضر دماغی سے کام لیں۔نئے معاہدے عمل میں آنے کا امکان ہے۔

میزان
مل جل کر کام کرنا سود مند رہے گا۔ کسی ایسی شخصیت سے ملاقات کا امکان ہے جس سے رومانوی زندگی متاثر ہوگی۔ نئے منصوبے بنا سکیں گے۔ پروگرام میں کچھ تبدیلی کا امکان ہے۔

عقرب
اجتماعی کاموں میں رجحان ہو گا۔ ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا۔ شراکتی امور میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔ شریک کار سے تعاون کریں۔ اجتماعی سرگرمیوں میں شرکت کر سکیں گے۔

قوس
کسی تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ خاص مقاصد کے تحت سفر پیش آنے کا امکان ہے۔ کام کے سلسلے میں کچھ رکاوٹ کا خدشہ ہے۔ لیکن آپ کی محنت کام آسان کر دے گی۔

جدی
اہم امور میں سنجیدگی اختیار کریں۔ کام کی زیادتی مصروف رکھے گی۔معلومات میں اضافہ ہوگا۔ اہم منصوبہ بندی کر سکیں گے۔ مالی پوزیشن میں استحکام آئے گا۔ صحت بہتر رہے گی۔

دلو
بعض دھورے کاموں کو احسن طریقے سے سر انجام دے سکیں گے۔ دور سے یا مقامی طور پر کوئی اہم خبر ملے گی۔ بعض غیر شادی شدہ افراد کی شادی خانہ آبادی کا امکان ہے۔

حوت
ذاتی امور میں خاص توجہ دیں۔ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ اچھا وقت گزار سکیں گے۔ آپ کو کام کے دوران کسی مشکل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ آج کے دن آپ کا موڈ خوشگوار ہوگا۔

(Visited 912 times, 1 visits today)

Comments

comments

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟, آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ - (20th Dec 2019), ستاروں کا حال, ستارے,

اپنا تبصرہ بھیجیں