قومی دولت لوٹنے والوں کو احتساب کے عمل سے گزرنا ہوگا، وزیراعظم

عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ لوٹ مار کرنے والوں کو احتساب کے شکنجے سے گزرنا ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان سے حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے وفد نے چوہدری شجاعت حسین کی سربراہی میں ملاقات کی اور وفد میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی بھی موجود تھے۔

وزیراعظم سے ملاقات میں (ق) لیگ نے حکومت کی غیر مشروط حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور پرویز الٰہی نے وزیراعظم کو مرکز و صوبے میں بجٹ منظور کرانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

قومی دولت لوٹنے والوں کو احتساب کے عمل سے گزرنا ہوگا، وزیراعظم

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی دو ٹوک حمایت پر مسلم لیگ کی قیادت کا مشکور ہوں، اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بجٹ میں غریب آدمی کو فوکس کیا ہے، عوام کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھاتے رہیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ لوٹ مار کرنے والوں کو احتساب کے شکنجے سے گزرنا ہوگا۔

(Visited 13 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں