اداکارہ حرا مانی اور اداکار جنید خان کا نیا ڈرامہ ‘مکافات’

اداکار
Loading...

پاکستانی اداکارہ حرا مانی اور اداکار جنید خان ایک مرتبہ پھر اکٹھے کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یہ دونوں اداکار اس سے قبل ‘سن یارا’ اور ‘ٹھیس’ نامی ڈرامے میں کام کرچکے ہیں اور اب یہ دونوں اپنے تیسری ڈرامے ‘مکافات’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو جیو پر نشر کیا جائے گا۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے جنید نے اپنے اس نئے ڈرامے کے حوالے سے بتایا کہ ‘ہم حرا اور میں نے ڈرامے کے سیٹ سے لی گئی اپنی پہلی تصویر شیئر کی، تب سے ہی ہماری جوڑی کو بےحد پسند کیا گیا، کیوں کہ لوگ دوبارہ ہمیں اسکرین پر ایک ساتھ کام کرتے دیکھنا چاہتے ہیں’۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج موسیقی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

اداکار نے مزید بتایا کہ ‘میں ڈرامے کی کہانی کے حوالے سے زیادہ نہیں بتا سکتا، ہاں یہ ضرور بتاسکتا ہوں کہ حرا اور میرا کردار ایک دوسرے کو پسند کرتا ہے، تاہم ان کے راستے میں کئی مشکلات آتی ہیں، جس کے لیے انہیں کئی قربانیاں دینی پڑتی ہیں’۔

Loading...

اس ڈرامے کی ہدایات احمد کامران دے رہے ہیں۔

حرا نے اپنے ڈرامے کے حوالے سے بتایا کہ وہ ایک مشرقی عورت کا کردار ادا کررہی ہیں جس کا شادی سے قبل اپنے شوہر کے ساتھ افیئر تھا۔

ڈرامہ ‘مکافات’ کی شوٹنگ کراچی اور ہولینڈ میں کی گئی ہے، جس کی کاسٹ میں عتیقہ اوڈھو، مریم نفیس اور الی انصاری بھی موجود ہیں۔

(Visited 79 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں