معمولی سی ورزش آپ کو اس مرض سے بچاسکتی ہے

ورزش
Loading...

ہمارے جسم کو بدلتے ہوئے حالات اور غیر معیاری غذا کی وجہ سے اکثر پیٹ کے مسائل کا سامنا رہتا ہے اور ان میں ایک بڑا مسئلہ قبض کا ہے اور یہ مرض تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے جس کے بارے میں اکثر بات کرنا بھی آسان نہیں ہوتا۔

مگر اس بیماری کا شکار رہنے والے افراد کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اب اس سے نجات حاصل کرنا اتنا مشکل کام نہیں رہا اور معمولی سی ورزش بھی آپ کو اس مرض سے بچاسکتی ہے۔

جی ہاں ایسی آسان ورزش جسے کرنا کسی کے لیے بھی مشکل نہیں ہوتا، درحقیقت غذائی نالی کے افعال کو بہتر بناکر خوراک کے ہضم کرنے کے عمل کو تیز کردیتی ہے۔

نیند کی کمی نظام ہاضمہ کو کتنا متاثر کرسکتی ہے؟

آپ کو بس کسی بھی قسم کی جسمانی سرگرمی کو معمول بنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

ورزش نظام تنفس اور دل کی دھڑکن کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ مسلز اور اعصاب کو بھی حرکت دیتی ہے جس سے جسمانی افعال زیادہ موثر طریقے سے کام کرنے لگتے ہیں۔

طرز زندگی میں یہ مثبت تبدیلی پانی کے استعمال کو بڑھاتی ہے، غذا بہتر ہوتی ہے اور ذہنی تناﺅ کم ہوتا ہے۔

Loading...

قبض سے نجات کے لیے 5 منٹ تک عام رفتار سے چہل قدمی کریں جس کے بعد رفتار بڑھا دیں۔

روزانہ آدھے گھنٹے تک یہ تیز چہل قدمی عادت بنالینے سے قبض جیسا مرض دور بھاگ جاتا ہے۔

اگر مسلسل آدھے گھنٹے تک چہل قدمی ممکن نہیں تو دو سے تین بار 10 سے 15 منٹ تک چہل قدمی کی عادت بھی موثر ثابت ہوسکتی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

(Visited 56 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں