رواں سال کی سب سے متاثر کن شخصیت کون ؟

میگھن مارکل

لندن: برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ اور سابق امریکی اداکارہ میگھن مارکل نے 2019 کی سب سے زیادہ متاثر کن فیشن پرسنیلٹی کا اعزاز حاصل کر لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماضی میں برطانوی شاہی خاندان کی بڑی بہو کیتھرائن کیٹ کو بھی فیشن آئیکون قرار دیا گیا تاہم لگ بھگ ایک سال سے میگھن مارکل کے میڈیا میں چرچے زیادہ ہیں۔ انکے مختلف تقاریب میں اپنائے گئے فیشن کے انداز دلربا کو نہ صرف میڈیا نے سراہا بلکہ قابل تقلید بھی قرار دے دیا۔

میگھن مارکل

فیشن اور دلکش انداز سے متعلق فہرست جاری کرنیوالے ایک غیر ملکی میگزین نے میگھا کو آن لائن سروے کے بعد سب سے متاثر کن شخصیت قرار دے دیا، میگزین نے دنیا بھر میں استعمال کی جانیوالی فیشن برانڈز اور جدید رجحانات پر مبنی سٹائلز بھی شائع کئے۔ جریدے کے مطابق ایک کروڑ 40 لاکھ افراد نے ان کی ویب سائٹ پر فیشن سے متعلق اپنی رائے دی جس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ادارے نے نئی فہرست مرتب کر کے جاری کی۔

ادارے نے شائقین کی پسند پر مبنی معلومات کو ترتیب دی تو میگھن مارکل دیگر تمام امیدواران کو چھوڑ کر پہلے نمبر پر آ گئیں۔

(Visited 47 times, 1 visits today)

Comments

comments

میگھن مارکل,

اپنا تبصرہ بھیجیں