حکومت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں سنجیدہ ہے تو وزیر کو نکالنا ہو گا: بلاول

بلاول بھٹو
Loading...

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمارا سلیکٹڈ وزیراعظم نالائق اور نااہل ہے، اگر نکالنا ہے تو انہیں نکالا جائے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ گزشتہ اجلاس میں میرے خلاف ایک وزیر نے کچھ الفاظ کہے، اس حوالے سے اپنی وضاحت پیش کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے مشترکہ اجلاس میں بھارتی قصائی وزیراعظم کےحوالے سے اظہار خیال کیا تھا کہ بھارتی وزیراعظم گجرات کا قصائی ہے اور مودی الیکشن جیتنے کے لیے ایٹمی جنگ چھیڑنا چاہتا ہے لیکن میری غیر موجودگی میں ایک وزیر نے غیر مناسب الفاظ استعمال کیے، یہ بالکل نامناسب بات ہے کہ کسی رکن کی عدم موجودگی میں اس پر بات کی جائے۔

وزیراعظم عمران خان اور ایرانی صدر کے درمیان ملاقات، ایران تعاون کے اعلامیے پر دستخط

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کے ایک وزیر کے دہشت گردوں سے تعلقات ہیں، حکومت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں سنجیدہ ہے تو وزیر کو نکالنا ہو گا۔

loading...

انہوں نے کہا کہ جمہوریت دشمن وزیر ہمیں خطرہ سمجھتے ہیں، اگر یہ سمجھتے ہیں ان کی گالیوں سے ہم خاموش ہو جائیں گے تو یہ ممکن نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ضیاء اور مشرف جیسے آمر سے نہیں ڈرے تو یہ کٹھ پتلی کیا چیز ہیں، ہم ان کی غریب دشمن پالیسیوں کو بے نقاب کرتے رہے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آپ کو جواب دینا پڑے گا کیونکہ جمہوریت میں جوابدہ ہونا پڑتا ہے۔

(Visited 14 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں