فوج اپنا فرض ادا کر رہی ہے، پارلیمنٹ بھی اپنا کردار ادا کرے: چوہدری شجاعت

چوہدری شجاعت
Loading...

مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ عید کے بعد کچھ جماعتیں حکومت اور عمران خان کیخلاف تحریک چلانا چاہتی ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ عید کے بعد کچھ اپوزیشن جماعتیں تحریک چلانے کا ارادہ رکھتی ہیں، یہ جماعتیں تحریک کے لیے ایجنڈا تیار کر رہی ہیں۔

ملک کے 22 کروڑ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں: مریم نواز

چوہدری شجاعت نے کہا کہ یہ جماعتیں معیشت کی بحالی کے ایجنڈے پر غور کریں، حکومت اور اپوزیشن کو مل بیٹھ کر ملک کو معاشی بحران سے نکالنا ہو گا۔

Loading...

انہوں نے کہا کہ ملک پہلے ہی دہشت گردی سمیت بہت سے بحرانوں میں گھرا ہوا ہے، فوج اپنا فرض ادا کر رہی ہے، پارلیمنٹ بھی اپنا کردار ادا کرے۔

صدر مسلم لیگ ق نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مجھ سمیت تمام جماعتوں کے قائدین نے دستخط کئے تھے، تمام جماعتیں اس پر عملدرآمد کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

(Visited 18 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں