نالائق اعظم نے اسٹاک ایکسچنج کو ڈبو دیا، عوام کا جینا دو بھر ہو گیا، مریم نواز

مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے یہ نہ مصر ہے اور نہ نواز شریف کو مرسی بننے دیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملک اور عوام کی خاطر تمام سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا چاہیے، اے پی سی میں ن لیگی وفد کی قیادت شہباز شریف کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ یہ مصر ہے اور نہ ہی نواز شریف کو مُرسی بننے دیں گے، جعلی حکومت سے ریلیف مانگ رہی ہوں نہ وہ دے سکتے ہیں، آخری حد تک نواز شریف کا مقدمہ لڑوں گی۔

اپوزیشن کی جانب سے حکومت کو میثاق معیشت کی پیش کش کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے میثاق معیشت پر بات کی ہے، میری ذاتی رائے ہے میثاق معیشت مذاق معیشت ہے، جس شخص نے معیشت کا بیڑا غرق کیا اس سے کس قسم کی بات چیت نہ کی جائے، معیشت کا بیڑا غرق کرنے والے سے میثاق نہیں کرنا چاہیے۔

پاکستان دیرپا امن حاصل کرنے کے قریب ہے، آرمی چیف

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نالائق اعظم نے اسٹاک ایکسچنج کو ڈبو دیا، عوام کا جینا دو بھر ہو گیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا میاں صاحب کی صحت کا معاملہ 22 کروڑ عوام کے سامنے رکھنا چاہتی ہوں، ان کا دل کا عارضہ 20 سال پرانا ہے اور انہیں تین بار ہارٹ اٹیک ہو چکے ہیں۔

مریم نواز نے بتایا کہ میاں صاحب کو تیسرا ہارٹ اٹیک اڈیالہ جیل میں قید کے دوران ہوا جس سے ہمیں لاعلم رکھا گیا، ان کا کیا علاج کیا گیا مجھے علم نہیں لیکن بعد میں معالج نے بتایا کہ میاں صاحب کو اٹیک ہوا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کا بائی پاس ان کی وزارت عظمیٰ کے دوران کیا گیا، انہیں ایک اور بائی پاس کی ضرورت ہے کیونکہ میاں صاحب کی بڑی شریان 95 فیصد بند ہے اور کڈنی کا اسٹیج تھری کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ انجائنا کے دوران میاں صاحب اسپرے اور دوائیں استعمال کرتے ہیں، ایک بار میاں صاحب کو انجائنا کے دوران سانس بند ہو گئی جس پر انہوں نے زور سے آواز لگائی کہ میں تازہ ہوا میں سانس لینا چاہتا ہوں، نواز شریف کے علاج میں 6 ہفتے یا 6 ما نہیں مہینے سال اور برسوں لگ سکتے ہیں۔

ن لیگ کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ نہتی لڑکی اور بیٹی بیمار باپ سے کیا بات کر رہی ہے اس پر بھی پہرا ہے، نالائق اعظم کو سمجھنا چاہیے کہ وہ شکست کھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بار بار عدالت کا دروازہ کٹھکھا رہے ہیں، ان شااللہ نواز شریف کو انصاف ضرور ملے گا اور اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو جو لوگ اس میں ملوث ہیں وہ سب اس کے ذمے دار ہوں گے۔

مریم نواز نے کہا نواز شریف کہتے ہیں انہیں ووٹ کو عزت دو کے مؤقف کی سزا مل رہی ہے، ان کی ملاقاتوں پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔میثاق معیشت کو مذاق معیشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ چوری کا مینڈیٹ لیکر آئے ہوں انہیں میثاق کی پیش کش نہیں کی جاتی: رہنما ن لیگ

یہ نہ مصر ہے اور نہ نواز شریف کو مرسی بننے دیں گے: مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے یہ نہ مصر ہے اور نہ نواز شریف کو مرسی بننے دیں گے۔

loading...

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملک اور عوام کی خاطر تمام سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا چاہیے، اے پی سی میں ن لیگی وفد کی قیادت شہباز شریف کریں گے۔

اپنے دوستوں کو نوازنے کیلئے چینی کی قیمتیں بڑھائی گئیں ، مریم نواز میرے خلاف جے آئی ٹی بن سکتی ہے تو علیمہ خان کیخلاف کیوں نہیں ، مریم نواز

ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ یہ مصر ہے اور نہ ہی نواز شریف کو مُرسی بننے دیں گے، جعلی حکومت سے ریلیف مانگ رہی ہوں نہ وہ دے سکتے ہیں، آخری حد تک نواز شریف کا مقدمہ لڑوں گی۔

اپوزیشن کی جانب سے حکومت کو میثاق معیشت کی پیش کش کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے میثاق معیشت پر بات کی ہے، میری ذاتی رائے ہے میثاق معیشت مذاق معیشت ہے، جس شخص نے معیشت کا بیڑا غرق کیا اس سے کس قسم کی بات چیت نہ کی جائے، معیشت کا بیڑا غرق کرنے والے سے میثاق نہیں کرنا چاہیے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نالائق اعظم نے اسٹاک ایکسچنج کو ڈبو دیا، عوام کا جینا دو بھر ہو گیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا میاں صاحب کی صحت کا معاملہ 22 کروڑ عوام کے سامنے رکھنا چاہتی ہوں، ان کا دل کا عارضہ 20 سال پرانا ہے اور انہیں تین بار ہارٹ اٹیک ہو چکے ہیں۔

مریم نواز نے بتایا کہ میاں صاحب کو تیسرا ہارٹ اٹیک اڈیالہ جیل میں قید کے دوران ہوا جس سے ہمیں لاعلم رکھا گیا، ان کا کیا علاج کیا گیا مجھے علم نہیں لیکن بعد میں معالج نے بتایا کہ میاں صاحب کو اٹیک ہوا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کا بائی پاس ان کی وزارت عظمیٰ کے دوران کیا گیا، انہیں ایک اور بائی پاس کی ضرورت ہے کیونکہ میاں صاحب کی بڑی شریان 95 فیصد بند ہے اور کڈنی کا اسٹیج تھری کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ انجائنا کے دوران میاں صاحب اسپرے اور دوائیں استعمال کرتے ہیں، ایک بار میاں صاحب کو انجائنا کے دوران سانس بند ہو گئی جس پر انہوں نے زور سے آواز لگائی کہ میں تازہ ہوا میں سانس لینا چاہتا ہوں، نواز شریف کے علاج میں 6 ہفتے یا 6 ما نہیں مہینے سال اور برسوں لگ سکتے ہیں۔

ن لیگ کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ نہتی لڑکی اور بیٹی بیمار باپ سے کیا بات کر رہی ہے اس پر بھی پہرا ہے، نالائق اعظم کو سمجھنا چاہیے کہ وہ شکست کھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بار بار عدالت کا دروازہ کٹھکھا رہے ہیں، ان شااللہ نواز شریف کو انصاف ضرور ملے گا اور اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو جو لوگ اس میں ملوث ہیں وہ سب اس کے ذمے دار ہوں گے۔

مریم نواز نے کہا نواز شریف کہتے ہیں انہیں ووٹ کو عزت دو کے مؤقف کی سزا مل رہی ہے، ان کی ملاقاتوں پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

(Visited 59 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں