آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (22nd August 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
22 اگست جمعرات۔

حمل
کسی تقریب میں شرکت کا امکان ہے۔جس سے گھریلو ماحول مزید خوشگوار ہو جائے گا۔ والدین کی صحت کا خاص خیال رکھئے۔ بیرون ملک سفر میں ابھی کچھ تاخیر ہے۔

ثور
سفر پیش آنیکا امکان ہے۔ جو آپ کے لےے وسیلہ¿ ظفر ثابت ہو گا۔صحت بہتر رہے گی۔ مگر جذبات اور غصے پر قابو کی ضرورت ہے۔ مسائل اور پریشانی میں اضافہ ہو گا۔

جوزا
کوئی اچانک خوشی ملے گی۔ غصے اور جذبات پر قابو رکھئے اور صبر و تحمل سے کام لیں ورنہ لڑائی جھگڑے اور نقصان کا اندیشہ ہے۔ جلد بازی سے گریز کریں شراکتی کام مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔

سرطان
شریک حیات کے ساتھ کسی تفریحی مقام کا پروگرام بن سکے گا۔ مالی مسائل کا خاتمہ ہو سکے گا۔ لیکن بحث و تکرار سے گریز لازمی ہے ورنہ لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے۔

اسد
رومانس کا موقع ملے گا۔ آپ کے الفاظ دوسروں پر اثر انداز ہونگے اور عزت و وقار میں اضافہ ہو سکے گا۔ اخراجات میں اضافے کا امکان بھی ہے۔اخراجات میں اضافے کا امکان ہے۔

سنبلہ
آپ گھریلو مرمت وغیرہ میں دلچسپی لیں گے۔ گھر کی تزئین و آرائش کر سکیں گے۔ بیک وقت دو طرح کی سوچ آپ کے ذہن پر حاوی رہے گی۔ اس سے آپ پابندیوں سے آزاد ہو سکیں گے ۔

میزان
اچانک کوئی خوشی ملے گی۔ معاملات میں خوشگوار تبدیلی محسوس کر سکیں گے۔ جذباتی امور میں احتیاط برتیں۔ خاص طور پر عزیز و اقارب سے متعلق معاملات میں احتیاط برتیں۔

عقرب
گھریلو ضروریات زندگی کی خریداری کر سکیں گے۔ کام کے دوران محتاط رہیں۔ حکام بالا کا تعاون رہیگا۔ عزیز و اقارب سے تعلقات بہتر ہونگے۔ دوسروں کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں۔ینگے۔

قوس
مہمانوں کی آمد رہے گی۔ گھریلو امور نیکی سے طے پائیں گے۔ دوسروں کو اپنی مقناطیسی شخصیت سے متاثر کر سکیں گے۔ کام کے دوران کسی معاملے میں غلط فہمی کا شکار ہو سکتے ہیں۔

جدی
اعصابی تناﺅ کی وجہ سے تھکاوٹ و کمزوری محسوس کریں گے۔ اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں۔ کیرئیر کی بہتری کیلئے کوشاں رہیں گے۔ کاروباری امور میں بھی مصروفیت رہے گی۔

دلو
سفر کا پروگرام بن سکے گا۔ غیر یقینی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ کام کے دوران معاملات محتاط انداز سے طے کریں۔ گھریلو ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا۔ کسی سماجی تقریب میں شرکت کا امکان ہے۔

حوت
سماجی حلقوں میں عزت و شہرت بڑھے گی۔ تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔مختلف امور میں توجہ درکار ہوگی۔ ترقی کیلئے زبانی نہیں بلکہ عملی مظاہرہ کر سکیں گے۔

(Visited 669 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں