فلم ” سپر سٹار ” کی مقبولیت کے چرچے !

سپر سٹار

پاکستانی فلم ’سپر سٹار‘ بنیادی طور پر محبت کے مد وجزر کی داستان ہے، جہاں اپنے خوابوں کی تکمیل کے لیے آگے بڑھنا، تیزی سے اوپر جانا اور پھر محبت کی خاطر واپس نیچے جانا ہوتا ہے۔

اس  فلم کو نہ صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں پسند کیا جا رہا ہے ۔ فلم  میں مائرہ خان نے نور اور بلال اشرف نے سمیر کا لازوال کردار ادا کرکے اس کہانی کو ہمیشہ کے لیے امر کر دیا ۔ اور یہ پیغام دیا کہ ” روشنی میں جگمانے کے لیے آپ کا اندھیرے میں ہونا ضروری ہے “

احتشام الدین کی ڈائریکشن اور اذان سمیع کے گانوں نے فلم میں چار چاند لگا دیئے ہیں ۔ اس فلم میں پشاور کی خوبصورتی اور ثقافت کو نمایاں کیا گیا ہے ۔ ویسے تو اس فلم کا ہر کردار ہی اپنے آپ میں سپر سٹار ہے جیسے کہ مائرہ خان ، اسماء عباس ، علیزے شاہ اور بلال اشرف ، عدنان شاہ ٹیپو ، ندیم بیگ ، جاوید شیخ اور علی کازمی نے فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ۔ حانیہ عامر نے بھی فلم میں بے مثال اداکاری کر کے لوگوں کا دل جیت لیا ۔

یہ فلم ” سپر سٹار ” ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو کہ پر اعتماد اور بہت محنتی ہے ۔ مائرہ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ یہ کردار ان کی زندگی کے بہت قریب ہے اس لیے وہ اس میں کھو گئی تھیں ۔

سپر سٹار
Photo: File

مہوش حیات بن رہی ہیں بے نظیر بھٹو !

اس فلم کی کامیابی کے ستون مائرہ خان ، بلال اشرف ، ازان سمیع کے گانے اور احتشام الدین کی ڈائریکشن ہے ۔ اس فلم کا گانا ” نوری ” فلم ریلیز ہونے سے پہلے ہی ہٹ ہو چکا تھا ۔ اس فلم کی خوبصورت ڈائریکشن کی وجہ اس فلم کو پسند کیا جارہا ہے۔

فلم میں مائرہ خان کی محنت اور بلال اشرف کی محب وطن کو لوگوں نے بہت پسند کیا ۔ اس میں کوئی چک نہیں کہ ایک زبردست فلم ہے ۔ جسے ایک لمبے عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔

(Visited 150 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں