وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا

وفاقی کابینہ
Loading...

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج طلب کر رکھا ہے۔

اجلاس کے دوران وزیر خزانہ اسد عمر منی بجٹ اور معاشی اصلاحاتی پیکج پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے۔ جس کے بعد منی بجٹ اور معاشی اصلاحاتی پیکج کی منظوری دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی ہوگا، جس کے بعد اصلاحاتی پیکج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 21 جنوری کو منی بجٹ پیش کرنے کا پلان تھا، تاہم وزیراعظم عمران خان کے دورہ قطر کے سبب اس کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی۔

Loading...

رواں ماہ 12 جنوری کو کراچی میں صنعت کاروں سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے بتایا تھا کہ منی بجٹ میں ٹیکس بے ضابطگیوں کو دور کیا جائے گا جبکہ ٹیکسوں کے حوالے سے ہر قسم کی تبدیلی پارلیمنٹ کی منظوری سے ہوگی۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 3 ارب ڈالر قرض کامعاہدہ

اسد عمر نے مزید بتایا تھا کہ 23 جنوری کو پیش کیے جانے والے فنانس بل میں کاروبار میں آسانیاں اور سرمایہ کاری کے لیے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

(Visited 8 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں