وزیراعظم کو سانحہ ساہیوال پر پنجاب حکومت کی رپورٹ پیش کر دی گئی

وزیراعظم
Loading...

اسلام آباد: سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو نہ صرف جے آئی ٹی رپورٹ پیش کی گئی بلکہ انہیں اس رپورٹ کی روشنی میں حکومت پنجاب کے اقدامات پر بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں سی ٹی ڈی افسران کو قتل کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ سانحہ ساہیوال میں مقتول میاں بیوی اور ان کی بیٹی بے گناہ ثابت ہوئے ہیں۔

loading...

رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی کے سربراہ سمیت 3 افسران کو تبدیل کردیا گیا جب کہ 2 افسر معطل کیے گئے ہیں اور واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقدمات چلائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: ’72 گھنٹوں میں سانحہ ساہیوال پر انصاف کی فراہمی کا وعدہ پورا کیا، عثمان بزدار

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب پولیس میں اصلاحات کے لیے سفارشات طلب کرلیں اور مسقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے بھی سفارشات طلب کی گئی ہیں۔

(Visited 21 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں