وزیراعظم اور وزیراعلی استعفی دیں: رانا ثناء اللہ

راںا ثناء اللہ
Loading...

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) نے سانحہ ساہیوال پر وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما راںا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ استعفیٰ دیں، غیر ۰جانبدار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں اور اگر بے گناہ ثابت ہو جائیں تو عہدوں پر واپس آ جائیں۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کی رپورٹ آنکھوں ميں جھول دھونکنے کے برابر ہے، کوئی بھی شخص حکومت کے احمقانہ اور جاہلانہ مؤقف کو تسلیم نہیں کرسکتا، اس ڈرامے کو یکسر مسترد کرتے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت نے ڈرامہ رچا کر ذمہ داران کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جب کہ وزراء نے مرنے والے چاروں افراد کو دہشت گرد کہا، چاروں کے نام ریڈ بک میں درج ہونے کا کہا۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مزاحمت اور 2 دہشت گردوں کے فرار کا کہا گیا اور خود کش جیکٹس اور اسلحہ ملنے کا بھی کہا گیا، اب جواب دیں کہ وزراء کا یہ مؤقف ملزمان کو بچانے کی کوشش تھی، اب وہ قوم سے معافی مانگیں۔

Loading...

رہنما (ن) لیگ نے کہا کہ ذیشان پہلا دہشت گرد ہوگا جس کا تعلق دہشت گردوں سے تین دن سے جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ابھی تک یہ ذیشان کا تعلق دہشتگردوں سےجوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

مزید پڑھیں: وزیر خزانہ قومی اسمبلی میں آج منی بجٹ پیش کریں گے

اس موقع پر وہاں موجود رانا تنویر حسین نے کہا کہ سانحہ ساہیوال سے پوری قوم میں بے چینی اور خوف ہے، چند افسران کو قربانی کا بکرا بنا دیا گيا، بہت سے سوالات ابھی تک حل طلب ہیں۔

رانا تنویر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا ٹویٹ کچھ اور جب کہ وزراء کا مؤقف کچھ اور تھا، کل جو ایکشن لیا وہ گونگلوؤں سے مٹی جھاڑنے والی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف دہشت گرد کہتے تھے دوسری طرف دو کروڑ امداد دیتے ہیں، چند افسران کو قربانی کا بکرا بنا دیا گیا، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب استعفیٰ دیں۔

(Visited 23 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں