آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (23rd August 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
23اگست جمعہ۔

حمل
مہمانوں کی آمد و رفت رہے گی۔ نئے لوگوں سے ملاقات ہو سکے گی۔ تعلقات میں اضافہ ہو گا۔ مسائل کا خاتمہ اور خوشگوارتبدیلیاں ہو سکیں گی۔ خود اعتمادی اور قائدانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

ثور
ذہنی و تخلیقی صلاحیتیں نکھر سکیں گی۔ خوش اخلاقی ‘ اچھا کام اور نئے دوست بن سکیں گے۔ اراجات میں کمی ہو سکے گی۔ مثبت بات چیٹ سے معاہدے طے ہو سکیں گے۔ گھریلو ماحول خوشگوار رہے گا۔

جوزا
عزیز و اقارب سے تعلقات بہتر ہوں گے۔ الفاظ کی ادائیگی سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔صحت بہتر رہے گی اور دوستوں اور عزیزوں کیساتھ تعلقات بحال رہیں گے۔

سرطان
ملازمتی امور اور صحت پر توجہ دیں۔رشتے داروں کے تعاون سے گھریلو مسائل کا خاتمہ ہوگا اور پریشانی میں کمی ہوگی۔ شریک حیات کا تعاون بھی رہے گا۔ بچوں کے امور توجہ طلب ہوں گے۔

اسد
سماجی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔ زیادہ تر توجہ محبت سے متعلقہ معاملات پر رہے گی۔ جس کے باعث بہت سے دوسرے کام ادھورے رہ سکتے ہیں۔ جن کے باعث بعد میں احساس ہوگا۔

سنبلہ
بچوں اور گھر کے امور توجہ طلب ہوں گے۔ خود اعتمادی میں اضافہ اور جلد بازی کے فیصلے منفی نتائج لا سکیں گے۔ اصولوں کی خلاف ورزی ہوگی اور ذہن منتشر رہے گا۔ محتاط رہنا بہتر ہو گا۔

loading...

میزان
دور کے رشتہ داروں سے ملاقات ہونے کا امکان ہے۔ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے نبھا سکیں گے۔ ورزش یا ڈائٹنگ کا پروگرم شروع کر سکیں گے۔ ماضی کے واقعات ذہن پر سوار رہیں گے۔

عقرب
تفریحی نوعیت کے سفر کا پروگرام بن سکے گا۔ اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ بچوں کے تعلیمی امور پر بھی توجہ دیں۔کسی قریبی ساتھی کے ساتھ وقت گزارنا بہتر ہے۔ نئی سرمایہ کاری کرنے سے گریز کریں۔

قوس
اہلخانہ کے ساتھ سیر و تفریح کا پروگرام بن سکے گا۔ چھوٹی سی بات کو بڑھانے کی کوشش نہ کریں۔ بے احتیاطی کسی پریشانی کا باعث بن سکتی ہے لہٰذا احتیاط برتیں ۔ شراکتی امور میں شرکت کر سکیں گے۔

جدی
مسائل کا بروقت حل بہت ضروری ہو گا۔ کام کے سلسلے میں خواہ مخواہ کی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ساتھ کام کرنےوالے افراد سے تعلقات بگاڑنے کی کوشش نہ کریں۔ ایک دوسرے کی ضرور سنیں۔

دلو
دن آپکے لےے بہت خوشیوں بھرا ہو گا۔خیالات میں مثبت تبدیلی رونما ہوگی۔ عزت و شہرت میں اضافہ ہوگا۔ رومانوی امور حسب منشاءطے پائیں گے۔ سفر وغیرہ سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

حوت
نیا کام شروع کر سکیں گے۔دوسروں کو اپنے خیالات سے آگاہ کر سکیں گے۔ مختلف معاملات میں سو چ سمجھ کر اور ہوش سے کام لیں۔ جلد بازی سے بنتے ہوئے کام بھی بگڑ جائیں گے لہٰذا احتیاط برتیں۔

(Visited 927 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں