پاکستان نے سری لنکا کو کراچی ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز جیت لی

پاکستان نے سری لنکا کو کراچی ٹیسٹ میں شکست دیکر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک صفر سے اپنے نام کر لی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 263 رنز سے شکست دی۔ سری لنکا نے کھیل کے پانچویں اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 212 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کیا لیکن پہلے ہی اوور میں نسیم شاہ کی پہلی ہی گیند پر امبلدینیا وکٹون کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔

اگلے اوور میں یاسر شاہ نے سری لنکا کے ٹاپ اسکورر اوشادا فرنینڈو کو بھی گھر بھیج دیا اور پھر پانچویں روز کھیل کے تیسرے اوور میں نسیم شاہ نے سری لنکا کے آخری کھلاڑی کو آؤٹ کر کے ٹیم کی فتح کے ساتھ اپنی 5 وکٹیں بھی مکمل کیں۔

سری لنکا کے آخری تین کھلاڑی اپنی ٹیم کے اسکور میں ایک رن کا اضافہ بھی نہ کر سکے۔ سری لنکا کی جانب سے اوشادا فرنینڈو 102 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 5 اور یاسر شاہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔  محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور حارث سہیل کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ بارش اور خراب موسم کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا

(Visited 35 times, 1 visits today)

Comments

comments

پاکستان, سری لنکا,

اپنا تبصرہ بھیجیں