وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

وزیراعظم عمران
Loading...

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن میں لازمی سروس ایکٹ 1952 کے نفاذ کی منظوری دیدی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں ملک کی معاشی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں 15 جنوری 2019 کے اقتصادی رابطہ کمیٹی میں ہونے والے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ نے پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن میں لازمی سروس ایکٹ 1952 کے نفاذ کی منظوری دیدی۔

کابینہ نے سیکیورٹی پیپرز لمیٹیڈ کراچی پر لازمی سروس ایکٹ 1952 کے نفاذ کی بھی منظوری دی۔

Loading...

ہر اسپتال میں تمام سہولیات سے آراستہ دو ایمبولینس ہونا لازم ہوگا: مجوزہ قانون

اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین ایرا کی تعیناتی کی بھی منظوری دی۔

اجلاس میں پی آئی اے میں لازمی سروس ایکٹ 1952 کے نفاذ کی منظوری کے علاوہ غیر ملکیوں کے لیے ڈالر سرٹیفکیٹس خریدنے کی منظوری بھی دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے بلوچستان اور لاہور کی پیمرا کونسل آف کمپلینٹس کی تشکیل نو کی منظوری دی۔

کابینہ میں فیڈرل لینڈ کمیشن میں سینئر ممبر لینڈ کی تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی۔

(Visited 14 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں