شائستہ لودھی نے پہلی مرتبہ اپنی شادی شدہ زندگی سے پردہ ہٹا دیا

Loading...

کراچی: سابق مارننگ شو میزبان شائستہ لودھی کا کہنا ہے کہ مارننگ شو میں شادیاں کرانے سے ان کے بچے سخت چڑتے تھے اور کہتے تھے کہ ہمارے اسکول میں یہ نہ بتائیں کہ آپ مارننگ شو کی میزبان ہیں۔

شائستہ لودھی کا شمار پاکستان کی مشہور مارننگ شو میزبانوں میں ہوتا ہے وہ اب مارننگ شو چھوڑ چکی ہیں لیکن ان کا حوالہ شہرت اب بھی مارننگ شو ہی ہے۔ حال ہی میں شائستہ لودھی نے اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کے آن لائن شو ”ریوائنڈ“میں شرکت کی اور اپنے مارننگ شو کے سفر سے لے کر شادی میں ناکامی اور ذاتی زندگی کے حوالے سے کئی باتیں شیئر کیں۔

شائستہ لودھی نے اپنی پہلی شادی کی ناکامی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے سابق شوہر بہت اچھے انسان اور بہترین باپ تھے لیکن کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ دو اچھے لوگوں کے درمیان بن نہیں پاتی اور اپنے راستے الگ کرنے میں ہی بہتری ہوتی ہے لہذٰا ان دونوں نے بھی اپنے راستے جدا کرلیے۔شائستہ لودھی نے اپنے دوسرے شوہر عدنان کو بھی بہترین انسان قرارد یتے ہوئے کہا کہ عدنان ان کے کزن تھے لہذٰا ان کے بچوں کو ان کے دوسرے شوہر کے ساتھ ایڈجسٹ کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی بلکہ اب تو معاملہ یہ ہے کہ ان کے بچے ان سے زیادہ ان کے شوہر کے قریب ہیں۔

shaista lodhi
Photo: File

شائستہ نے اپنے شوہر کے بارے میں دلچسپ بات بتاتے ہوئے کہ شادی سے پہلے وہ اپنے شوہر کے لیے خود دلہن تلاش کررہی تھیں لیکن
پھر قسمت نے ایسا پلٹا کھایا کہ ان کی خود کی شادی عدنان سے ہوگئی۔

Loading...

شائستہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں نے زندگی میں کوئی نیکی کی ہوگی کہ مجھے عدنان جیسا شوہر ملا۔اپنے مارننگ شو کے سفر کے بارے میں شائستہ نے کہاکہ مارننگ شو کے دوران اکثر وہ اسی حلیے میں اپنے بچوں کے اسکول چلی جایاکرتی تھیں جس سے ان کے بچوں کو سخت چڑ ہوتی تھی۔

Photo: File

یہاں تک کہ ایک دن ان کی بیٹی نے کہا کہ آپ سکول میں کسی کو مت بتانا کہ آپ مارننگ شو کرتی ہیں جسے سن کر شائستہ حیران رہ گئیں اور کہا کیوں نہ بتائوں کیا مارننگ شو کی میزبانی کرنا اچھا کام نہیں ہے۔ شائستہ نے مزید کہا کہ ان کے بچوں کو اس بات سے بہت چڑہوتی تھی کہ میں مارننگ شو میں شادیاں کراتی ہوں اور وہ مجھے کہتے تھے کہ آپ یہ کیا ہر وقت شادیاں کراتی رہتی ہیں۔

شائستہ کا کہنا تھا کہ اس دوران میں اپنے بچوں پر مکمل توجہ نہیں دے پارہی تھی کیونکہ میرے پاس وقت نہیں ہوتا تھا لیکن اب جب سے مارننگ شو سے علیحدگی اختیار کی ہے میرا میرے بچوں کے ساتھ رشتہ مضبوط ہوگیا ہے۔

(Visited 155 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں