احتساب عدالت نے علیم خان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 مارچ تک توسیع کردی

علیم خان
Loading...

لاہور: احتساب عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 مارچ تک توسیع کردی۔

نیب حکام جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر سخت سکیورٹی میں علیم خان کو لے کر لاہور کی احتساب عدالت پہنچے جہاں عدالت کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، اس دوران کارکنان اور پولیس کے درمیان دھکم پیل ہوئی اور پولیس نے کارکنان کو زبردستی عدالت کے دروازے سے ہٹایا۔

احتساب عدالت میں سابق سینئر وزیر علیم خان کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی تو نیب پراسیکیوٹر نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا کی جب کہ علیم خان کے وکلاء کی جانب سے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی مخالفت کی گئی۔

Loading...

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جس کے بعد نیب حکام علیم خان کو عدالت سے لےکر واپس روانہ ہوگئے۔ عدالت نے کچھ دیر بعد فیصلہ سناتے ہوئے نیب کی استدعا منظور کرلی اور علیم خان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 مارچ تک توسیع کردی۔

عبدالعلیم خان کے لندن میں 4 اپارٹمنٹس کی موجودگی کا انکشاف

واضح رہے کہ نیب نے تحریک انصاف کے اہم رہنما اور پنجاب حکومت میں سابق سینئر وزیر علیم خان کو آف شور کمپنیوں کے اسکینڈل میں 6 فروری کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد انہوں نے سینئر وزیر برائے بلدیات کی وزارت سے استعفیٰ دیا۔

(Visited 16 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں