رنویر دیپکا پڈکون کے ساتھ کانز میں کیوں نظر نہیں آئے ؟

دیپکا پڈکون

بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی دیپ ویرعموماً ہر تقریب میں ایک ساتھ نظر آتے ہیں اور سبھی کی توجہ اپنی طرف مرکوز کیے رکھتے ہیں۔

مگر گزشتہ ہفتے ہونے والے کانز فلم فیسٹول میں صرف دیپکا پڈکون نے ہی شرکت کی جس پر ہر کوئی حیران ہے اور جاننا چاہتا ہے کہ رنویر سنگھ کانز میں دیپکا کے ساتھ کیوں نظر نہیں آئے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کو پدماوت، رام لیلا اور باجی راؤ مستانی جیسی بلاک بسٹر فلمیں دینے والے اداکار دیپکا پڈکون اور رنویر سنگھ دونوں ہی اپنے فیشن اسٹائل میں اپنی مثال آپ ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ دیپکا جب بھی ریڈ کارپٹ پر آتی ہیں بس چھا جاتی ہیں اور مداحوں کی جانب سے خوب سراہی جاتی ہیں۔

رنویر سنگھ اس معاملے میں تھوڑے مختلف ہیں اورآئے دن اپنے نت نئے ملبوسات ،رنگوں اور اپنے پُر جوش لائف اسٹائل کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔

loading...

ہندوستان ٹائمز کے مطابق دیپکا پڈکون سے میڈیا کی جانب سے ایک سوال کیا گیا کہ ’رنویر سنگھ نے آپ کے ساتھ کانز میں شرکت کیوں نہیں کی؟‘ جس کےجواب میں دیپکا نے کہا کہ ’ رنویر سنگھ کاسنکی یعنی احمقانہ فیشن سینس ہونے کی وجہ سے وہ اُن کے ساتھ میٹ گالا تو جاسکتے ہیں لیکن کانز کے ریڈ کارپٹ پر نہیں۔ ‘

دیپکا نے مزید کہا کہ’ رنویر سنگھ مجھے ہر فیشن میں ہر دن اچھے لگتے ہیں۔

سالانہ کانز فیسٹیول میں بالی وڈ سٹاردپیکا پڈوکون کے انوکھے انداز

فلم چھپاک کی اداکارہ دیپکا پڈکون نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ’ ریڈ کارپٹ پر یا تو آپ چھا جاتے ہیں یا گھر جاتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ دیپکا پڈکون اپنی اگلی فلم ’چھپاک‘ میں تیزاب گردی کا شکار ہونے والی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں ، فلم اگلے سال 10 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

(Visited 7 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں