مالینگا کے بعد کولاسیکرا نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

Loading...

کولمبو: سری لنکن فاسٹ باؤلر لیستھ مالینگا کے بعد ایک اور فاسٹ باؤلر نووان کولاسیکرا نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی کی ویب سائٹ کے مطابق سری لنکن فاسٹ باﺅلر نووان کولاسیکرا نے آخری بار جولائی 2017ء میں سری لنکن ٹیم کی نمائندگی کی تھی، انہیں ایک روزہ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے پانچویں سری لنکن باﺅلر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے 184 میچز میں 199 وکٹیں لے رکھی تھیں۔

کولاسیکرا نے 2003ء کو ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا اور نئی گیند کو دونوں طریقوں سے سوئنگ کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے جانے جاتے تھے، 2009ء میں انہوں نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں دنیا کا نمبر ایک باﺅلر کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ اس سری لنکن ٹیم کا بھی حصہ تھے جنہوں نے 2014ء میں ٹی ٹونٹی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Loading...

یاد رہے کہ مالینگا کے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے ایک روز بعد 37 سالہ فاسٹ باﺅلر کولاسیکرا نے بھی تمام طرز کی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔

فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی میرے لئے باعث اعزاز ہے، کیریئر کے دوران ساتھی کھلاڑیوں، کوچنگ اور سپورٹنگ سٹاف کے تعاون پر ان کا مشکور ہوں۔

کولاسیکرا نے 21 ٹیسٹ میچز میں 48، 184 ایک روزہ میچز میں 199 اور 58 ٹی ٹونٹی میچز میں 66 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

(Visited 18 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں