حکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل بلانے کا فیصلہ

پارلیمنٹ
Loading...

اسلام آباد: حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکومت کی طرف سے یہ فیصلہ آج قومی اسمبلی کے مطالبہ پر کیا گیا۔

پارلیمانی امور کے وزیر علی محمد خان نے قومی اسمبلی میں اعلان کیا کہ حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلان کا فیصلہ کر لیا ہے اور میں قومی سلامتی اجلاس سے ہو کر آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کوشش ہے مشترکہ اجلاس آج ہی ہوجائے چاہے رات 12 بجے ہی کیوں نہ ہو۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کچھ دیر بعد دونوں ایوانوں کو اعتماد میں لیں گے۔

Loading...

بھارتی دراندازی : اپوزیشن نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا

واضح رہے کہ آج ہونے والے قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رکن خورشید شاہ نے بھارتی جارحیت کے خلاف مشترکہ پارلیمان کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔ جس کی اپوزیشن اراکین نے ہاتھ اٹھا کر تائید کی۔

(Visited 8 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں