بھارتی سابق کپتان دھونی بھارتی فوجی بنیں گے !

دھونی
Loading...

بھارتی سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کرکٹ سے چھٹیوں کے دوران بھارتی فوجی وردی میں مقبوضہ کشمیر کی وادیوں میں گشت کرتے نظر آئیں گے۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی کے ایک ٹوئٹ کے مطابق بھارتی کرکٹر اور سابق کپتان ایم ایس دھونی رواں ماہ کی 31 جو لائی سے باقاعدہ بھارتی علاقائی آرمی بٹالین 106 ’ پارا‘ کا حصہ بن کر آرمی وردی پہنے کشمیر کی وادیوں اور پہاڑوں پر گشت کریں گے.

کشمیر یونٹ میں وکٹر فورس کا حصہ بن کر گارڈ کے فرائض انجام دینے کے ساتھ ساتھ 15 دن وہیں فوجیوں کے ساتھ قیام بھی کریں گے۔ دھونی کو ٹریننگ کے دوران فوج کے کسی بھی فعال آپریشن میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ملی ہے۔

واضح رہے کہ 38 سالہ ایم ایس دھونی کو 2011 میں بھارتی آرمی کی جانب سے’ لیفٹیننٹ کرنل ‘کے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

ورلڈ کپ 2011 کے فاتح کپتان ایم ایس دھونی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں جبکہ بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز کے اگلے3 ون ڈے، 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز میں بھی نہیں کھیلیں گے ۔

(Visited 16 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں