چھوٹی عمر کی اداکاراؤں نےانڈسٹری میں کیسےجگہ بنائی ؟

Loading...

اداکاری ایک ایسا شعبہ ہے جس میں ہر کوئی صرف اس وقت بہتر ہوسکتا ہے جب وہ  اس پیشے کو بہت سنجیدگی سے لے یا پیدائشی فنکار ہو۔ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں بہت سی ایسی باصلاحیت اداکارائیں ہیں جو چھوٹی عمر سے ہی اس پیشے سے وابستہ ہیں۔

علیزے شاہ

علیزے شاہ پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں پچھلے ایک سال سے نظر آرہی ہیں۔ ان کی عمر صرف 17 سال ہے۔ علیزے شاہ نے شوبز کی دنیا میں اس وقت قدم رکھا جب ان کی عمر 6 سال تھی۔

علیزے شاہ نے 6 سال کی عمر میں ٹی وی کے ایک اشتہار میں کام کیا جس میں ان کے ساتھ وسیم اکرم بھی تھے۔ علیزے شاہ عمر میں چھوٹی ہیں اس لیے ان کی والدہ ابھی تک شوٹنگ پر ان کے ساتھ جاتی ہیں۔

کنزہ ہاشمی

کنزہ ہاشمی بھی ڈرامہ انڈسٹری کا ابھرتا ہوا ستارہ ہیں۔ عشق تماشا میں اپنی بہترین پرفارمنس سے کنزہ ہاشمی نے ناظرین کے دل جیت لیے۔ کنزہ ہاشمی ابھی صرف 16 سال کی ہیں۔

انہوں نے 6 سال کی عمر میں اداکاری شروع کی۔ کنزہ اداکاری نہیں کرنا چاہتی تھی بلکہ ان کو گانا گانے کا شوق تھا لیکن ان کو اچھے ڈرامہ آفر ہونے لگے پھر وہ اداکارہ کیے بغیر نہ رہ سکی۔

کنزہ ہاشمی کے بارے میں یہ بات بھی مشہور ہے کہ وہ چھٹی والے دن بھی سیٹ پر آجاتی ہیں اور اپنا کام بہت دل لگا کر کرتی ہیں۔

ایمن خان

ایمن خان ایک اور چھوٹی عمر کی اداکارہ ہے جنہوں نے پچھلے کچھ سالوں میں بہت کام کیا۔ ایمن خان کے کام کو ناظرین نے بےحد پسند کیا۔

loading...

ایمن خان سے بیس سال کی ہیں لیکن یہ بھی دوسری اداکاراؤں کی طرح بچپن ہی سے ٹی وی پر کام کر رہی ہیں۔ ایمن خان اپنی بہن مینال خان کے ساتھ شروع شروع میں صرف اشتہاروں میں نظر آتی تھی لیکن اب وہ ایک عمدہ اداکارہ کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

اقرا عزیز

اقرا عزیز نے شوبز کی دنیا میں اس وقت قدم رکھا جب وہ دسویں جماعت کی طالبہ تھی۔ اب ان کی عمر 21 سال ہے۔

اقرا عزیز بھی ان اداکاراؤں میں سے ایک ہے جن کو اپنے کام سے بہت محبت ہے۔ عزیز کو اس سال اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے لکس سٹائل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔

ہانیہ عامر

ہانیہ عامر صرف 22سال کی ہیں۔ انہوں نے اداکاری کا آغاز فلم جانان سے کیا جانان میی ہانیہ نے لوگوں کو بہت متاثر کیا۔ اس فلم کے بعد ہانیہ کو بہت سے ڈراموں کی آفر ہوئیں۔

ہانیہ عامرنے 18 سال کی عمر میں پڑھائی سے بریک لیا تو سوچا کہ ڈبسمیش پر ویڈیو بنا لے یہ ویڈیوز اتنی وائرل ہوئی کہ ان کو فلم کی آفر آ گئی۔ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ ان کو اداکاری کرنے کے لئے بالکل محنت نہیں کرنی پڑتی اور نہ ہی ان کو ڈراموں میں حصہ لینے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنے پڑے ہیں۔

(Visited 719 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں