آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (26th Dec 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
26دسمبر جمعرات۔

حمل
اچھا وقت گزرے گا۔ خاندانی مسئلہ زیر غور رہے گا۔ کسی اہم معاملے پر گفتگو کامیاب رہے گی۔ رومانوی ماحول سازگار ہوگا۔ ذہنی دباﺅ میں کمی آئے گی۔ مالی منصوبے بنا سکیں گے۔

ثور
ذہنی و تخلیقی صلاحیتیں نکھر سکیں گی۔ خیالات کا اظہار ممکن ہو سکے گا۔ ذاتی معاملات میں دوسروں کو دخل اندازی نہ کرنے دیں۔ بعض خواہشات پوری ہونے کا امکان ہے۔

جوزا
حلقہ احباب وسیع ہونے کا امکان ہے۔ شراکتی کاروبار میں دلچسپی رہے گی۔ طالب علم اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف رہیں گے۔ گزشتہ نجی مسئلے کو دوبارہ سے حل کر سکیں گے۔

سرطان
عزیز و اقارب کے حسد کی وجہ سے پریشانیاں متوقع ہیں اور فضول اخراجات پر قابو کی ضرورت ہے۔ ذاتی امور میں تاخیر اور مسائل کے حل کے لےے جدوجہد ضروری ہے۔

اسد
معاملات غلط فہمی کا شکار اور جلد بازی میں کےے گئے فیصلے مسائل کا شکار ہو سکیں گے۔ کام سے متعلقہ صورتحال دھندلی رہ سکے گی۔ مخلص دوستوں کا ساتھ فائدہ مند رہے گا۔

سنبلہ
کسی معاملے میں غلط فہمی کا اندیشہ ہے۔ روز مرہ کے معمولات میں دلچسپی بڑھے گی۔ رومانس کے معاملے میں کوئی اہم پیغام سن سکیں گے۔ خود اعتمادی بڑھے گی۔

میزان
کام کے سلسلے میں مصروفیت بڑھے گی۔ اپنی صحت جسمانی کا خیال رکھیں۔ گھریلو اور بیرونی کاروباری امور میں آپ کوئی نیا قدم اٹھا سکیں گے۔ رومانس کا موقع ملے گا۔

عقرب
سواری سے متعلقہ امور میں پریشانی کا اندیشہ ہو سکتا ہے۔ مصروفیت میں اضافہ ہوگا۔ خواہش مند افراد کی شادی خانہ آبادی ہو سکے گی۔ اہم شخصیت سے ملاقات کر سکیں گے۔

قوس
دوران گفتگو محتاط رہیں۔ سماجی پروگرام میں خوشگوار تاثر پیدا ہوگا۔ نامکمل کاموں کی تکمیل کر سکیں گے۔ مشترکہ طور پر کاروبار میں عروج اور کامیابی حاصل کر سکیں گے۔

جدی
دوستوں کے ساتھ کسی تفریحی مقام کی سیر کا پروگرام بن سکے گا۔ شریک حیات کی صحت جسمانی کا خیال رکھیں۔ عزیز و اقارب اور پڑوسیوں سے میل جول میں احتیاط کریں۔

دلو
خوشی نصیب ہو گی۔ سفر وسیلہ ظفر ثابت ہوگا۔ شریک حیات کی صحت جسمانی کا خیال رکھیں۔ کاروباری معاملات میں آپ کوذہنی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

حوت
آمدن و اخراجات میں توازن برقرار رکھیں۔ اپنے درخشاں مستقبل کیلئے پروگرام مرتب کر سکیں گے۔ پیشہ ورانہ کاموں میں آپ کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

(Visited 844 times, 1 visits today)

Comments

comments

aajkalpk, آپ کا دن کیسا گزرے گا؟, آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ - (26th Dec 2019), ستاروں کا حال, ستارے,

اپنا تبصرہ بھیجیں