تبدیلی سرکار کا ایک اور تحفہ ، بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ کردیا

نیپرا

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 56 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کی منظوری دے دی، اضافے کی منظوری اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ایک روپے 73 پیسے بڑھانے کی درخواست کی تھی، بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 14 ارب 50 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا نے سماعت کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی ہے، چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروق کی صدارت میں درخواست پر سماعت ہوئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 21 نومبر کو بھی نیپرا نے بجلی ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کی تھی، جس سے بجلی صارفین پر 24 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا تھا، نیپرا حکام کے مطابق یہ اضافہ بھی ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔ صافین کو رواں ماہ کے بلوں میں اضافی رقم ادا کرنی پڑی۔

27 ستمبر کو بھی نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 52 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا تھا، جس سے صارفین پر 50 ارب 70 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا، یہ اضافہ بھی سہ ماہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔

(Visited 13 times, 1 visits today)

Comments

comments

نیپرا,

اپنا تبصرہ بھیجیں