بچے پیدا کرنے کی خواہش کرنے والی موٹی خواتین ہوشیار ہوجائیں ؟

حاملہ خاتون
Loading...

موٹاپے کو ایک بیماری ہی تصور کیا جاتا ہے. موٹا انسان بہت سے کام کرنے سے عاری ہوتا ہے اگر کوئی خاتون موٹاپے کا شکار ہے تو یہ نہ صرف اس خاتون کے لیے خطرناک ہے بلکہ اس کے ہونے والے بچے کے لیے بھی نقصان دہ ہے.

اب ماہرین نے موٹی خواتین کے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں ان کا کہنا ہے کہ موٹی خواتین کے ہاں جو بچہ پیدا ہوتا ہے اس بچے پر اس کے موٹاپے کا شدید برا اثر پڑتا ہے.

نشوونما

یونیورسٹی آف ٹیکساس کے ماہرین کے مطابق موٹی خواتین کے ہاں جو بچے پیدا ہوتے ہیں ان کا آئی کیو لیول دوسرے بچوں کی نسبت کم ہوتا ہے اور ان میں لکھنے اور سمجھنے کی صلاحیت بھی دوسروں کے بچوں کی نسبت کمم ہوتی ہے.

loading...

لوگ سیکس ڈول بنانے والی کمپنیوں سے کیا فرمائش کرتے ہیں ……؟

ماہرین نے ریسرچ کے اس عمل میں بہت سے بچوں کی ذہانت پر ٹیسٹ کیے تھے اور پھر ان کا ان کی ماؤں کے ساتھ موازنہ کر کے نتائج اخذ کیے ہیں. ماں کے موٹاپے اور اس کے بچے کے کند ذہن ہونے کے درمیان پائے جانے والے تعلق پر بات کرتے ہوئے اس ریسرچ ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر الزبتھ وائیڈن کا کہنا ہے کہ جو خواتین موٹاپے کا شکار ہوتی ہیں ان کے بچوں کو پیٹ میں غذائی اجزاء کم ملتے ہیں.

pregnant

غذائی اجزاء کم ملنے کی وجہ سے ان کی جسمانی نشوونما کے ساتھ ان کی ذہنی نشوونما بھی شدید متاثر ہوتی ہے. یہ بچے خاص طور پر دس سال کی عمر تک ایک لیول کے حوالے سے کم تر ہوتے ہیں اور ان کو کسی چیز کو سیکھنے اور سمجھنے میں دوسرے بچوں کی نسبت شدید مشکلات پیش آتی ہیں.

(Visited 250 times, 2 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں