لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6 افراد شہید

ایل او سی

کنٹرول لائن پر نکیال سیکٹر اور کھوئی رٹہ میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولاباری سے خاتون سمیت چھ افراد شہید ہوگئے۔

لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے رات بھر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سسلسلہ جاری رہا جس میں بھارتی فوج نے ہلکے اور بھاری ہتھیار استعمال کیے ۔

مقامی ذرائع کے مطابق نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 5شہری شہید ہوگئے،جن میں ایک ہی خاندان کے تین افراد شامل ہیں ۔

عباس پور میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری شدید زخمی ہوا ہے، کھوئی رتہ میں بھی بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون شہید ہوگئی، چکوٹھی کنٹرول لائن پر بھی فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ رات بھر جاری رہا ۔

ایل اوسی پرکشیدہ حالات کےباعث جہلم ویلی میں تمام تعلیمی ادارے جبکہ ایل او سی سے ملحقہ کوٹلی کے تمام علاقوں کے تعلیمی ادارےبھی بند کر دیئے گئے ہیں ۔

کھوئی رٹہ، چڑھوئی، گوئی اور نکیال میں ایل او سی کے دو ہزار سے زائد مکین محفوظ مقام پر منتقل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات بھارتی ایئرفورس کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر پاک فضائیہ نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی دراندازی کے واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تاہم پاک فضائیہ کی بروقت اور موثر کارروائی کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔

یاد رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت انتظار کرے، اس جارحیت کا ضرور جواب دیا جائے گا، بھارت نے جنگ کے راستے پر چلنے کی کوشش کرکے ثابت کیا کہ وہ جمہوری ملک نہیں ہیں۔

(Visited 21 times, 1 visits today)

Comments

comments

لائن آف کنٹرول,

اپنا تبصرہ بھیجیں