ہاتھ اور پاؤں سن ہونے کی وجہ سامنے آگئی !

ہاتھ

عام حالات میں ہاتھوں کا سوج جانا بہت سی وجوہات کی طرف نشاندہی کرتا ہے۔ جس میں یا تو کم استعمال کرنے پر سوج جاتے ہیں جوکہ حرکت میں لانے سے ٹھیک ہوجاتے ہیں۔

اگر یہ بار بار ہوتا ہے تو ممکنہ طور پر کسی بیماری کی طرف نشاندہی کرتا ہے اور اس کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے۔

اس کی وجوہات درج ذیل ہیں۔

فالج

ہاتھوں اور پیروں کا سن ہوجانا تھکاوٹ محسوس ہونا ،نظر میں کمی، بولنے میں مشکل ہونا ،آدھے سر کا درد اور دو دو چیزیں نظر آنا شامل ہوں تو فوری طور پر ڈاکڑ سے رجوع کرنا چایئے۔

کارپل ٹینل سینڈروم

اس عارضہ میں ہاتھوں کا سن ہو جانا جس سے اعصاب متاثر ہوتے ہیں اور اس کے علاوہ درد ، جسم میں سوئیاں چھبنا جلن اور کمزوری والی علامات سامنے آتی ہیں۔

ذیابیطس

اس بیماری میں بھی ہا تھوں پیروں کا سن ہونا ،جسم میں درد کا احساس جھنجھناہت کے علاوہ پیشاپ کا زیادہ آنا خون میں بلڈ شوگر لیول کا بڑھ جانا اور وزن میں اچانک کمی پیش آنا شامل ہیں۔

عضلاتی درد

پورے جسم میں دردکا احساس اور تھکاوٹ عضلاتی درد کیوجہ بنتی ہے اور یہ ایسی بیماری ہے جس کے بارے میں ابھی تک یہ پتا نہیں لگایا گیا کہ اس کی وجہ کیا ہے۔

دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کا درد

اگر آپ کے اعصاب میں اکثر کمزوری کا احساس ہوتا ھے تو یہ کوئی اچھی خبر نہیں کیونکہ یہ عارضہ دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کا مرض بن سکتا ہے اور ان میں رسولی بنا دیتا ہے جو کہ اعصابی اور دوسری کمزوریوں کا باعث بنتا ہے اور اس کے فوری ڈاکڑ سے رجوع کرنا چایئے۔

چہرے کی جلد کی سوزش 

یہ ایک آٹوامیون مرض ہے جس میں ھمارا مدافعتی نظام ھی اعصاب پر حملہ آور ہو جاتا ہے اگر یہ جسم کے اہم اعضاء پر حملہ آور ہو تو یہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

(Visited 3,066 times, 9 visits today)

Comments

comments

اعصاب, بیماری, درد,

اپنا تبصرہ بھیجیں