ملک بھر میں پولیو مہم غیر معینہ مدت کے لیے معطل

پولیو

لاہور: پولیو ٹیمز پر بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات کی وجہ سے وفاقی حکومت نے پولیو مہم کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت نے بہتر معیار کو یقینی بنانے کے لیے مہم کے بعد لیے جانے والے جائزے (ایل اے کیو ایس) کو بھی معطل کردیا۔

قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) برائے پولیو اسلام آباد کی جانب سے جمعے کو جاری ہونے والے بیان میں ملک بھر میں 2 لاکھ 70 ہزار پولیو رضاکاروں کو حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام صوبوں کے لیے انتباہ جاری کردیا جس میں انہیں انسدادِ پولیو مہم روک دینے کی ہدایت کی گئی۔

خیال رہے کہ ملک بھر کے تمام اضلاع میں انسدادِ پولیو کی حالیہ مہم کا آغاز 22 اپریل کو کیا گیا تھا جس کا آخری دن جمعہ تھا۔

loading...

خیبر پختونخوا میں مزید 2 پولیو کیسز کی تصدیق!

ای او سی کی جانب سے جاری انتباہی بیان کے مطابق ’پشاور میں پیش آنے والے واقعے کے بعد پولیو مہم میں حصہ لینے والے کارکنان کے لیے غیر یقینی اور خوفزدہ صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور ہمیں اس پروگرام کو مزید نقصان سے بچانے کی ضرورت ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ قومی تکنیکی ٹیم اور عالمی انسدادِ پولیو مہم (ایس پی ای آئی) کے شراکت داروں نے متفقہ طور پر فوری طور پر اپریل میں جاری قومی مہم کے اختتامی روز کی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔

(Visited 41 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں