آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (27th July 2019)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

حمل

27جولائی ہفتہ۔ تعلیمی سرگرمیوں میں رجحان رہے گا۔ صحت اور ملازمت کے امور بہتر ہونگے۔ آپکی اصول پسندی آپکو فائدہ دے گی۔ کسی نئے پراجیکٹ کے متعلق منصوبہ بندی ہو سکے گی۔

ثور

27 جولائی ہفتہ۔ کاروباری امور میں کوئی پریشانی ڈپریشن کا سبب بن سکتی ہے۔ غیر متوقع نقصانات کا اندیشہ ہے۔ مالی مسائل کے حل کی ضرورت ہے۔ معاملات میں رکاوٹ بہتر پلاننگ کی ضرورت ہے۔

جوزا

26جولائی جمعہ۔ دوستوں کی آمد و رفت رہے گی۔ سماجی سرگرمیوں میں ھصہ لے سکیں گے۔ اپنے بعض مسائل کو حل کر سکیں گے۔ دوسروں کو اپنے معاملات میں دخل اندازی کا ہرگز موقع نہ دیں۔

سرطان

27 جولائی ہفتہ۔ دفتری امور میں مصروف رہیں گے۔ ٹھوس بنیادوں پر منصوبہ بندی کر سکیں گے۔ دوسروں سے معاملات طے کرتے وقت محتاط رہیں۔ کسی دوست کیساتھ مفید تبادلہ¿ خیال کر سکیں گے۔

اسد

27 جولائی ہفتہ۔ دوستوں سے متوقع توقعات پوری ہو سکیں گی۔ خیالات کو عملی جامہ پہنا سکیں گے۔ تخلیقی و آرٹ کے شعبہ میں دلچسپی رہے گی۔ اخراجات پر کنٹرول کیلئے بہتر پلاننگ کی ضرورت ہے۔

سنبلہ

27 جولائی ہفتہ۔ سماجی تقریبات میں شمولیت سے مصروفیت میں اضافہ ہو گا۔ کاروباری امور پر توجہ دینا ضروری ہے۔ رومانوی و سماجی سرگرمیوں میں رجحان رہے گا۔ دوستوں کیساتھ تعلقات بہتر ہوں گے۔

میزان

27 جولائی ہفتہ۔ کاروباری امور میں توجہ رہے گی۔ کسی دوست کیساتھ الجھنے کی کوشش نہ کریں۔ ملازمتی امور کی ادائیگی کے دوران محتاط رہیں۔ کسی معاملے میں کوئی غلط فہمی کسی پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔

عقرب

27 جولائی ہفتہ۔ گھریلو امور پر توجہ مرکوز رہے گی۔ بچوں کے معاملات پر بھی توجہ دینا انتہائی ضروری ہے۔ دوست احباب کے تعاون سے ذاتی امور میں بہتری ممکن ہے۔ وہ سب کچھ ممکن ہو سکتا ہے۔

قوس

27 جولائی ہفتہ۔ بچوں کی تعلیم و تربیت کے امور میں توجہ رہے گی۔ آپ دوسروں کو اپنے خیالات سے آگاہ کر سکیں گے۔ آپ کی سوچ اور نظریات میں جدت آئے گی۔ اپنا قیمتی وقت ضائع نہ کریں۔

جدی

27 جولائی ہفتہ۔ حالات ملے جلے ہوں گے۔ نئے معاہدے کرنا سود مند رہے گا۔ لیکن احتیاط ضروری ہے۔اخراجات و حاسدین میں اضافہ اور مسائل کے حل کے لےے بہتر اور مستحکم پلاننگ کی ضرورت ہے۔

دلو

27 جولائی ہفتہ۔ بچوں کے تعلیمی امور میں توجہ دیں۔عزیز و اقارب کے ساتھ تعلقات احتیاط طلب ہوں گے۔ ملازمتی امو رکی ادائیگی میں کوتاہی نہ برتیں۔ جذباتی رویہ اختیار نہ کریں۔ کام میں مصروف رہیں گے۔

حوت

27جولائی ہفتہ۔ دوستوں کے ساتھ کسی روح افزا مقام کی سیر و تفریح کا پروگرام بن سکے گا۔ اپنے عزیز و اقارب کیساتھ الجھنے کی کوشش نہ کریں۔ جذباتی رویہ نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ مالی پوزیشن میں بہتری آئے گی۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں