پاکستان سری لنکا سیریز، دوسرے ون ڈے میچ کا شیڈول تبدیل

Loading...

لاہور: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ایک روز میچ کے شیڈول میں نظر ثانی کر دی گئی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اب 29 ستمبر کی بجائے 30 ستمبر بروز پیر کو کھیلا جائے گا

پاکستان کرکٹ بورڈ اور سری لنکا کرکٹ نے باہمی مشاورت کے بعد گراؤنڈ سٹاف کو آئندہ میچ کے لیے سازگار آؤٹ فیلڈ تیار کرنے کے لیے وقت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جمعہ سمیت رواں ہونے والی بارشوں کے باعث سٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ گیلی ہے جس کو میچ کے لیے ساز گار بنانے کے لیے گراؤنڈ سٹاف کو کم از کم دو روز درکار ہیں، پیر کو ری شیڈول کیے گئے میچ کی ٹکٹیں آن لائن اور ٹی سی ایس کے مخصوص کاؤنٹر پر دستیاب ہوں گی۔

ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان کرکٹ بورڈ ذاکر خان کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے غیر متوقع بارشوں نے ہمیں سیریز کے شیڈول پر نظر ثانی پر مجبور کیا ہے۔ انہوں نے سری لنکا کرکٹ اور براڈ کاسٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے سیریز کے شیڈول میں تبدیلی پر ہمارے موقف کی تائید کی ہے۔

Loading...

ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی نے مداحوں کو اتوار کے لیے خریدی گئی ٹکٹوں کو پیر کے میچ میں استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ٹکٹ ماسٹرز نے ہمیں پیر کے روز میچ کے ٹکٹوں کی آن لائن اور مخصوص ٹی سی ایس کاؤنٹرز پر دستیابی کو یقین دہانی کرا دی ہے۔

ذاکر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پالیسی کے مطابق جمعہ کے روز شیڈول میچ کے لیے خریدی گئی ٹکٹوں کو ری فنڈ کرنے کا اعلان کر رہا ہے، ہم واضح کرنا چاہتے ہیں جو مداح اتوار کے لیے خریدے گئے میچ کو پیر کے روز دیکھنا نہیں چاہتے انہیں بھی ری فنڈ پالیسی کے تحت پیسے واپس کر دیئے جائیں گے۔

(Visited 77 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں